مظفر گڑھ ،نامعلوم ملزمان کی طرف سے راہزنی کی واردات ، پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ماراگیا

ربنواز عرف ربنا بلوچ ہلاک ربنواز ڈکیتی قتل جیسے مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا، پولیس حکام

اتوار 19 ستمبر 2021 00:03

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2021ء) تھانہ دائرہ دین پناہ کے علاقے پل دیوان پر نامعلوم ملزمان کیطرف سے راہزنی کی واردات کے دور ان پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ماراگیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق :ایس ایچ او تھانہ تھانہ سٹی کوٹ ادو خرم کھر کا پولیس ٹیم کے ہمراہ 3 نامعلوم ملزمان کا تعاقب جاری تھا اس دور ا ن فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا ،ملزمان کی وقفہ وقفہ سے پولیس پر فائرنگ، جاری تھی۔

ایس ڈی پی او کے مطابق ربنواز عرف ربنا بلوچ پولیس کانسٹیبل کے قتل میں ملوث تھا،دو ملزمان موقع سے فرار ،ربنواز عرف ربنا بلوچ ہلاک ربنواز ڈکیتی قتل جیسے مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔ترجمان پولیس کے مطابق سرکل کوٹ ادو پولیس نے ڈاکوؤں کے فرار کا راستوں پر ناکہ بندیاں کرلیں، ڈی ایس پی کوٹ ادو کی نگرانی میں ملزمان کے خلاف آپریشن جاری ہے

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں