مظفر گڑھ،موسم کی تبدیلی کے باعث ڈینگی مچھروں کی افزائش بھی شروع

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 19:14

مظفر گڑھ۔16اکتوبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2021ء) :ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا نے کہا ہے کہ موسم کی تبدیلی کے باعث ڈینگی مچھروں کی افزائش بھی شروع ہوگئی ہے، ضلع کے متعدد مقامات سے لاروا بھی ملا ہے لہذا اب زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے، محکمہ صحت متعلقہ محکموں کے ساتھ ملکر اپنی سرگرمیوں مکمل کرے، جو کام نہیں کررہے ان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔

یہ بات انہوں نے ڈینگی سے بچاؤ و تدارک کے سلسلے میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سی ای او صحت ڈاکٹر مہر محمد اقبال، انٹامالوجسٹ ڈاکٹر سراج احمد سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے ڈینگی سے متعلق مکمل اعدادو شمار اورمعلومات نہ رکھنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ اجلاس میں مکمل تیاری سے ساتھ شرکت کی جائے۔اجلاس میں بتایا کہ ضلع مظفرگڑھ میں 16افراد میں ڈینگی کی علامات ملی ہیں جو دوسرے اضلاع سے آئے ہیں، جن کی مکمل نگرانی اور مکمل علاج کیا جارہا ہے 7مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 9مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔  اجلاس میں چیف آفیسر بلدیہ خان محمد سمیت متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں