عوام کو بنیادی طبی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، ڈاکٹر محمد فیاض

موجودہ صورتحال میں کورونا اور پولیو کا خاتمہ بہت بڑا چیلنج ہے ،سی ای او ہیلتھ مظفرگڑھ

بدھ 20 اکتوبر 2021 22:37

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2021ء) ڈاکٹر محمد فیاض سی ای او ہیلتھ مظفرگڑھ نے کہا ہے کہ عوام کو بنیادی طبی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے موجودہ صورتحال میں کورونا اور پولیو کا خاتمہ بہت بڑا چیلنج ہے انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت میں بددیانت اور نااہل افراد کا محاسبہ کیا جائے گا اسکے علاوہ دفتری امور میں بہتری کیلئے دفتر میں تعینات تمام ملازمین کی کارکردگی کا باقاعدگی سے جائزہ لیا جائے گان یہ بات انہوں نے سی ای او آفس میں افسران اور مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر مہر محمد اقبال کے تبادلہ کے بعد ڈاکٹر محمد فیاض نے سی ای او ہیلتھ کا چارج سنبھال لیا اس موقع پر مبارک باد پیش کرنے والوں میں ڈاکٹر امیر بخش ڈاکٹر کاظم خان ڈاکٹر طارق ڈی ایچ اوز ڈاکٹر رفیق بھٹی پروگرام ڈائریکٹر ڈاکٹر ساجد ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر آئی آر ایم این سی ایچ پروگرام ڈاکٹر شاہد ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر عادل لغاری شاہد ریاض ڈی ایس وی آفتاب خان الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز مظفرگڑھ کے چیئرمین عدنان فیصل لغاری خورشید اقبال قریشی نوید جعفر شاہ ایپکا کے جام عبد الحمید سپرنٹنڈنٹ حفیظ خان دستی اور سلیم دستی شامل تھے تمام شرکائ نیڈاکٹر مہر محمد اقبال کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور انکی جانب سے محکمہ صحت میں کی گئی اصلاحات کی تعریف کی اور نئے تعینات ہونے والے سی ای او کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں