مظفرگڑھ ،شہریوں کو بروقت علاج کی سہولت فراہم کرنے کے لیے مدد گار کاونٹر اور خصوصی ڈینگی وارڈ قائم

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 17:30

مظفرگڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2021ء) مظفرگڑھ کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں ڈینگی کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر اور شہریوں کو بروقت علاج کی سہولت فراہم کرنے کے لیے مدد گار کاونٹر اور خصوصی ڈینگی وارڈ قائم کر دیا گیا ہے،فوکل پرسن ڈاکٹر ریاض کے مطابق وارڈ 28 بیڈز پر مشتمل ہے اور یہاں 24 گھنٹے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف موجود رہتا ہے،اور ادویات بھی وافر مقدار میں موجود ہیں،انہوں نے بتایا کہ رواں برس ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں 409 ڈینگی کے مریض رجسٹر ہوئے، اس وقت ڈینگی وارڈ میں ڈینگی کے 7 مریض موجود ہیں جو اب روبصحت ہیں،انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی ہدایات پر ڈینگی کے خاتمے اور ڈینگی کے مریضوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں