پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹ مافیا کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری

80 کلو ملاوٹی دودھ تلف، ناقص خوراک کی تیاری اور فروخت پر 75 ہزارروپے کے جرمانے عائد

منگل 23 نومبر 2021 20:39

مظفر گڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2021ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے گرائنڈنگ یونٹ،ملک پوائنٹس،بیکری سوئیٹس اینڈ کنفکشنری یونٹ سمیت مختلف فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کرتے ہوئے 80 کلو ملاوٹی دودھ تلف، ناقص خوراک کی تیاری اور فروخت پر 75 ہزارروپے کے جرمانے عائد کردیئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کی ہدایت پر ڈائریکٹر آپریشنز سائوتھ پنجاب محمد سیف کی زیر نگرانی ڈی جی خان ڈویژن کے مختلف اضلاع میں صحت دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

ڈی جی خان میں ملاوٹ پائے جانے پر ملک کولیکشن سنٹر کو 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔اس کے ساتھ ہی لیہ میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ملاوٹ پائے جانے پر 80 لٹر دودھ موقع پر تلف کردیا گیا۔اس کے ساتھ ہی لیہ میں ہی سوئیٹس اینڈ کنفکشنری یونٹ اور گرائنڈنگ یونٹ کوصفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پائے جانے پر 10،10 ہزار روپے کے یکساں جرمانہ کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں