مظفر گڑھ،صنعتی کارکنوں کو آگ بجھانے ،ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کی ابتدائی تربیت ضرور حاصل کرنا چاہیے، سول ڈیفنس آفیسر سحرش ارشاد

جمعہ 3 دسمبر 2021 23:41

مظفر گڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2021ء) سول ڈیفنس آفیسر سیدہ سحرش ارشاد نے کہا ہے کہ بڑی صنعتوں میں ہیوی مشینری اور بجلی کے استعمال کے باعث آگ لگنے سمیت دیگر حادثات کو احتمال رہتا ہے اس لئے ضروری ہے کہ صنعتی کارکنوں کو نہ صرف آگ بجھانے بلکہ ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کی ابتدائی تربیت ضرور حاصل کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے مظفرگڑھ میں فضل کلاتھ مل میں آگ بجھانے کے انتظامات کا جائزہ لینے اور صنعتی کارکنوں کو آگ بجھانے اور ابتدائی طبی امداد کے بارے میں آگاہی دیتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے بروقت نمٹنے کیلئے آگ بجھانے کی تربیت اور ابتدائی طبی امداد کی تریبت ہر صنعتی کارکن کو حاصل کرنا چاہیے تاکہ حادثے کی صورت میں کم سے کم نقصان ہو۔ انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ سید موسیٰ رضا کی ہدایت پر مظفرگڑھ کے تمام صنعتی یونٹس کا معائنہ کیا جارہا ہے اور آگ بجھانے کے آلات اور ان کے استعمال کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے۔ بعد ازاں انہوں نے مل کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور آگ بجھانے والے آلات کا جائزہ بھی لیا۔

متعلقہ عنوان :

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں