مظفر گڑھ،افسران اور ملازمین بارشوں سے متاثرہ علاقوں کی بجلی بحال کرنے ،شکایات کے ازالہ کیلئے سیفٹی ہدایات اورقوانین پر سختی سے عمل کریں، سپرنٹنڈنگ انجینئرمیپکو

پیر 20 جون 2022 12:10

مظفر گڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2022ء) سپرنٹنڈنگ انجینئرمیپکو سرکل مظفر گڑھ انجینئرفرحان شبیرملک نے کہا ھے کہ میپکو سرکل مظفر گڑھ کے تمام افسران اورملازمین ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے،بارشوں سے متاثرہ علاقوں کی بجلی بحال کرنے ،شکایات کے ازالہ کیلئے سیفٹی ہدایات اورقوانین پر سختی سے عمل کریں۔ انہوں نے کہاکہ سب ڈویژنل لائن سٹاف مرمتی کاموں اورفیلڈمیں کام کرنے سے قبل ٹی اینڈپی کا استعمال یقینی بنائے اورپی ٹی ڈبلیوکے بغیرہرگزکام نہ کیاجائے اوراپنی قیمتی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنایاجائے۔

انہوں نے میپکوصارفین سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ موسم برسات میں بجلی کے ممکنہ حادثات سے بچاؤکے لیے حفاظتی ہدایات پرسختی سے عمل کریں۔بجلی کی تاروں /کھمبوں اورٹرانسفارمرزکے نیچے کھڑے ہونے،چھونے،گاڑی کھڑی کرنے،سامان رکھنے اوران پرکپڑے پھیلانے سے گریزکریں، اپنے جانوروں کوبجلی کے کھمبوں اورتاروں کے ساتھ نہ باندھیں،ہاتھ،کپڑے اورجوتے گیلے ہونے کی صورت میں بجلی کے سوئچ،تاراورآلات وغیرہ کونہ چھوئیں۔

(جاری ہے)

کپڑے سکھانے کے لئے دھاتی تار کی بجائے رسی کااستعمال کریں اور اسے بجلی کے کھمبے یاپانی کے پائپ کے ساتھ نہ باندھیں۔انہوں نے کہا کہ بجلی کی ہائی وولٹیج تاروں اورٹرانسفارمرزکے نیچے غیرقانونی تعمیرات،سٹالزاورریڑھیاں نہ لگائیں۔کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں بجلی تنصیبات سے دوررہیں اور فوری طور پر اس کی اطلاع متعلقہ سب ڈویژن،ڈویژن یاسرکل کے کسٹمرسروس سنٹر/کمپلینٹ سنٹرپردیں۔ \378

متعلقہ عنوان :

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں