مظفرگڑھ ،چھت پر کام کے دوران بجلی کی تارسے کرنٹ لگنے کے باعث مزدور جاں بحق

پیر 1 اگست 2022 13:18

مظفرگڑھ ،چھت پر کام کے دوران بجلی کی تارسے کرنٹ لگنے کے باعث  مزدور جاں بحق
مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2022ء) مظفرگڑھ شہر میں علی پور روڈ پر سعید ایونیو میں چھت پر کام کرتے ہوئے صبح 10 بجے 32 سالہ مزدور پرویز ولد محمد یعقوب قریب سے گزرنے والی بجلی کی مین لائن کی تاروں کو ہاتھ لگنے کے باعث کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

اطلاع ملنے پر ریسکیو کنٹرول روم نے فوری طور پر سنٹرل اسٹیشن مظفرگڑھ سے ایمبولینس کو روانہ کیا، ریسکیو سٹاف نے بیہوش مزدور کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کیا۔ جہاں ڈاکٹر نے طبی معائنہ کرنے کے بعد موت کی تصدیق کر دی ۔

متعلقہ عنوان :

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں