قوم پاک فوج کے عظیم سپوتوں کو المناک حادثہ میں شہادت پر انہیں سلام پیش کرتی ہے ،متحدہ علماء مشائخ امن کمیٹی پاکستان

بدھ 3 اگست 2022 16:51

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اگست2022ء) قوم پاک فوج کے عظیم سپوتوں کی عوامی خدمت میں بے لوث خدمات سرانجام دیتے ہوئے المناک حادثہ میں شہادت کو سلام پیش کرتی ہے اور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی، بریگیڈیئر انجینئر محمدخالد، میجر جنرل امجد حنیف، نائیک مدثر فیاض، میجر محمد طلحہ منان اور میجر سعید اللہ کی پاک آرمی اور ملکی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار متحدہ علماء مشائخ امن کمیٹی پاکستان، تحریک حقوق مظفرگڑھ، سول سوسائٹی اور انجمن تاجران مظفرگڑھ کے عہدیداران کے مشترکہ تعزیتی اجلاس میں چیئرمین مولانا سید عبدالمعبودآزاد، آرگنائزر رانا محمد افضل، قاری عبدالغنی ثاقب، سید امیر حسن شاہ، سید غضنفر عباس نقوی، قاری ظفر کوثر چشتی، رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ، پروفیسر نذیر احمد بھٹی، الشیخ ابوہریرہ، پروفیسر شفیع اللہ خان، سید علی حیدر زیدی، جاوید اختر ملک، منور حسین بھٹی، محمد افضل چوہان، ساجد علی ملک، سید افتخار علی رضوی، جازب چوہدری، مدثر الطاف، عابد حسین دستی ودیگر نے پاک آرمی کے آفیسران اور جوانوں کے درجات بلندی کیلئے دعا کی اور اللہ تعالیٰ انکے درجات بلند فرمائے ۔

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں