مظفرگڑھ میں دریائے چناب، راوی اور سندھ میں پانی کی سطح بلند ، متعدد مواضعات متاثر

جمعرات 4 اگست 2022 11:32

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2022ء) پانچ دریا ؤں کی سرزمین مظفرگڑھ میں دریائے چناب، راوی اور سندھ میں پانی کی سطح بلند ہونے سے متعدد مواضعات متاثر ہوگئے۔

(جاری ہے)

دریائے چناب میں بھارت سے چھوڑا جانے والا 3 لاکھ کیوسک فٹ پانی کا ریلا مظفرگرھ سے گزر رہا ہے،دریا میں پہلے سے موجود ایک لاکھ کیوسک فٹ پانی کی وجہ سے پانی 4 لاکھ کیوسک فٹ ہو چکا ہے اور دریا میں اونچے درجے کا سیلاب ہے،انتظامیہ نے رنگپور سے ہیڈ پنجند تک رنگپور،خدائی،لنگرسرائے، علی پور شمالی،مرادآباد،خانپور،دوآبہ، سنکی،ٹھٹہ قریشی،خانگڑھ،روہیلانوالی، جتوئی،شہر سلطان سمیت 104 مواضعات خالی کرا لئے ہیں اور وہاں کے رہائشیوں کو ان کے مال مویشیوں سمیت محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے،انتظامیہ نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 33 فلڈ ریلیف کیمپ بھی قائم کر دیئے ہیں جہاں محکمہ مال،محکمہ صحت،محکمہ لائیو سٹاک،ریسکیو 1122 کی ٹیمیں سیلاب زدگان کی امداد کرنے کےلئے 24 گھنٹے موجود ہیں۔

\378

متعلقہ عنوان :

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں