مظفر گڑھ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 6 دہشت گرد ہلاک

پولیس ملزم یاسین عرف عمران کو اسلحہ برآمدگی کیلئے لے جا رہی تھی کہ ملزم کے ساتھیوں نے حملہ کردیا ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے 5 دستی بم، 4 رائفلز، 3 پستول اور دیگر اسلحہ برآمد

جمعہ 24 فروری 2017 14:35

مظفر گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2017ء) سی ٹی ڈی پولیس نے پی پی لنک کینال کے قریب کارروائی کر کے 6 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جبکہ3 فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق سی ٹی ڈی پولیس کے اہلکار ملزم یاسین عرف عمران کو اسلحہ برآمدگی کیلئے لے جا رہی تھی کہ ملزم کے ساتھیوں نے پی پی لنک کینال کے قریب پولیس نفری پر حملہ کردیا ،ْسی ٹی ڈی کی جوابی کارروائی میں 6 دہشت گرد ہلاک اور ان کے 3 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جن کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیاپولیس حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے 5 دستی بم، 4 رائفلز، 3 پستول اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا۔

پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے ملزمان کی لاشوں کو شناخت کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں