حالیہ بارشوں سے کسانوں کا تقریباً’’ 65 ارب روپے کا مالی نقصان ہوا ہے،رانا امجد علی امجد

ہفتہ 20 اپریل 2019 17:02

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2019ء) پنجاب بھر میں حالیہ بارشوں سے صرف شعبہ زراعت میں گندم ،چنا ،توریا کینولہ ،سورج مکھی،مکئی ،آم ،چارہ جات و سبزیات ملا کر کسانوں کا تقریباً’’ 65 ارب روپے کا مالی نقصان ہوا ہے حکومت تلافی کے طور پر اگر متاثرہ کسانوں کو 9 ہزار روپیہ فی ایکڑ ادا کرے تو کسان گھاٹے اور مالی تباہی سے بچ سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

صدر ایگری فورم پاکستان کے صدر رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ ریاست اس طرف خاص توجہ کر کے دیانتدار حکومتی ذمہ داران سے سروے کرکے کسانوں کو فی الفور ادائیگیاں کرے تاکہ کسان اپنے تباہ حال کھیتوں میں اگلی فصل کاشت کرکے اپنا اور اپنے بچوں کا پیٹ پال سکیں. انہوں نے کہا کہ حکومت کسانوں کو لولی پاپ نہ دے اور سروے میں نہ الجھائے بلکہ فوری ریلیف کا اعلان کرے۔

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں