کھادوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کسان دشمنی کے مترادف ہے‘ جاوید چٹھہ ایڈووکیٹ

بدھ 1 دسمبر 2021 16:29

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2021ء) سانگلہ ہل انجمن کاشتکاراں پنجاب کے صدر حسن جاوید چٹھہ ایڈووکیٹ نے کہا ھے کہ کھادوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کسان دشمنی کے مترادف ہے حکومت نے کاشتکاروں کی مشکلات میں اضافہ کردیا ۔حکومت نے کاشتکاروں کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے ۔کھادوں کی قیمتوں سے کاشتکاروں کو مالی بوجھ کا سامنا کرنا پڑھ رہا ھے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈی اے پی سمیت تمام کھادوں کی قیمت کی نرخ آسمان سے باتیں کر رہی ہیں جوچھوٹیکاشتکاروں کی پہنچ سے دور ہیں کھادوں کے علاوہ دوسرے زرعی آلات کی قیمت پہلے ہی زیادہ ہے اوپر سے کھادوں کی قیمت میں اضافہ کسانوں کا معاشی قتل ہے کسانوں کو ان کی محنت کا پھل ہی نہیں مل رہا کسان اپنا خون پسینہ ایک کرکے دن رات کی محنت کے بعد وہ قوم کے لئے اشیائے ضروریات مہیا کرتا ہے حکومت کو چاہیے کہ کسانوں کو سبسڈی دی جائے رہی سہی کسر کھادوں کی قیمتوں نے پوری کر دی۔

(جاری ہے)

اس دفعہ کھادوں کی قیمتوں میں بے پناہ اضافے سے گندم کی اوسط کم ہوٴْگی اور حکومت کی عدم توجہ اور مافیاز کو کھلی چھوٹ سے آئندہ فصل کم ہوگی اور قحط کا خطرہ ہوگاانہوں نے کہاکہ کسانوں کو ریلیف دینے کے لیے کھادوں کی قیمتوں میں کمی کی جائے انہوں نے مطالبہ کیا ہیکہ حکومت کو چاہئے کہ کسانوں کو ان ڈائریکٹ سبسڈی کی بجائے ڈائریکٹ سبسڈی فراہم کرے۔

متعلقہ عنوان :

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں