مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے آنے والے بھارتی سکھ پاکستان کے سفیر بن گئے

اقلیتوں کو جیسی آزادی پاکستان میں حاصل ہے ویسی کہیں بھی حاصل نہیں، پاکستان وہ پہلا ملک ہے جہاں سکھ میرج ایکٹ منظور ہوا،بھارتی سکھ یاتریوں کے پردھان گورمیت سنگھ

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 20 اپریل 2018 21:53

مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے آنے والے بھارتی سکھ پاکستان کے سفیر بن گئے
لاہور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 20 اپریل 2018ء ) :مذہبی رسومات کی ادائیگی کے آنے والے بھارتی سکھ پاکستان کے سفیر بن گئے۔بھارتی سکھ یاتریوں کے پردھان گورمیت سنگھ کا کہنا تھا کہ اقلیتوں کو جیسی آزادی پاکستان میں حاصل ہے ویسی کہیں بھی حاصل نہیں،پاکستان وہ پہلا ملک ہے جہاں سکھ میرج ایکٹ منظور ہوا۔تفصیلات کے مطابق بھارت سے ہزاروں سکھ یاتری مذہبی رسومات کے لیے پاکستان میں آئے ہوئے ہیں۔

جہاں وہ جنم دن کی تقریبات کے علاوہ دیگر مذہبی رسومات میں حصہ لے رہے ہیں۔پاکستان نے مہمان نوازی کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اس مرتبہ بھی سکھ یاتریوں کی پذیرائی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی یہی وجہ ہے کہ مذہبی رسومات کی ادائیگی کے آنے والے بھارتی سکھ پاکستان کے سفیر بن گئے۔

(جاری ہے)

بھارتی سکھ یاتریوں کے پردھان گورمیت سنگھ کا کہنا تھا کہ اقلیتوں کو جیسی آزادی پاکستان میں حاصل ہے ویسی کہیں بھی حاصل نہیں،پاکستان وہ پہلا ملک ہے جہاں سکھ میرج ایکٹ منظور ہوا۔

انکا کہنا تھا کہ سرحد کے دونوں اطراف کے لوگ آپس میں ملنا چاہتے ہیں اس لیے ایسی پالیسیاں بنانی چاہیے کہ جو ملاپ کا سبب بنیں نہ کہ دوریوں کا ۔انکا مزید کہنا تھا کہ ہماری یہاں بہترین مہمان نوازی کی گئی ن۔انہوں نے اس تاثر کی بھی نفی کی کہ پاکستانی اداروں نے انہیں بھارت کے مخالف بھڑکایا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں