سانگلہ روڈ پر ن لیگی اُمیدوار نے دو نوجوان کو کُچل دیا

ن لیگی اُمیدوار دو نوجوانوں کو اپنی کار کے نیچے کُچل کر موقع سے فرار ہو گئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 25 جون 2018 13:17

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 جون 2018ء) : صفدر آباد کے قریب سانگلہ روڈ پر ایک ن لیگی اُمیدوار نے دو نوجوانوں کو گاڑے تلے کُچل دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ن لیگی اُمیدوار برجیس طاہر نے دو نوجوانوں کو گاڑی کے نیچے کُچل دیا اور خود موقع سے فرار ہو گئے۔ دونوں نوجوانوں کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ زخمی نوجوانوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ برس لالہ موسیٰ کے قریب سابق وزیراعظم نوازشریف کی ریلی کے دوران ایلیٹ فورس کی گاڑی تلے آکر بچہ ہلاک ہوگیا تھا۔ 9 سالہ احمد چغتائی ریلی کے راستے میں کھڑا تھا کہ اچانک گاڑی کے نیچے آکر موقع پر ہی ہلاک ہوگیا، بچے کی ہلاکت کا سن کر اس کے والدین پر شدید صدمہ طاری ہوگیا اور والد کو دل کا دورہ بھی پڑا تھا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق جی ٹی روڈ قافلے میں بچے کوکچلنے والی گاڑی کے مالک ن لیگی وزیرطارق فضل چوہدری نکلے تھے جبکہ نوازشریف نے اسلام آباد سے سفرکا آغاز بھی اسی گاڑی میں کیا تھا۔ایک قومی اخبارخبریں کی رپورٹ کے مطابق لالہ موسیٰ کے علاقے ڈنگہ میں 12سالہ حامد کوکچلنے والی گاڑی سے متعلق اہم انکشافات ہوئے جس میں معلوم ہوا کہ گاڑی کانمبر875- ssہے۔

محکمہ ایکسائزکے مطابق یہ جعلی نمبرپلیٹ لگائی گئی تھی۔یہ نمبرالیاس بٹ کے نام اور گاڑی سوزوکی بولان کوالاٹ کیا گیا تھا۔ اس سے قبل بھی ایک رکن صوبائی اسمبلی اور بلوچستان اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین مجید خان اچکزئی نے بھی تیز رفتار گاڑی سے ٹریفک پولیس کے ایک انسپیکٹر کو ٹکر ماری تھی جس سے وہ موقع پر ہلاک ہو گیا تھا۔ مجید اچکزئی کو گرفتار کر کے ان کا ریمانڈ حاصل کیا گیا لیکن دسمبر 2017ء میں بلوچستان اسمبلی کے رکن عبدالمجید خان اچکزئی کو 6 ماہ بعد ضمانت پر رہائی مل گئی۔ کوئٹہ کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 5 لاکھ روپے مچلکوں کے عوض مجید اچکزئی کی ضمانت منظور کی تھی۔

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں