وزیر اعظم اور چیف جسٹس پی ایم ڈی سی کے یسریٰ میڈیکل کا لج کے پانچ سو طلبہ و طالبات کو امتحان کے موقع پر دیگر کالجوں میں منتقل کر نے کے فیصلہ نوٹس لیں، پیرینٹس کونسل کی اپیل

جمعہ 31 اگست 2018 22:48

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 اگست2018ء) پیرنٹس کونسل نے وزیر اعظم اور چیف جسٹس سے اپیل کی ہے کہ وہ پاکستان میڈکل ڈینٹل کونسل کی جانب سے یسریٰ میڈیکل کا لج کے پانچ سو طلبہ و طالبات کو عین امتحان کے موقع پر دیگر کالجوں میں منتقل کر نے کے فیصلہ کا کانوٹس لے کر ہمارے بچوں کامستقبل بچائیں ۔ تفصیلات کے مطابق پی ایم ڈی سی کی جانب سے یسریٰ میڈیکل کا لج اسلام آباد کے پانچ سو سے زائد طلبہ و طا لبات کو نوٹس بھجوائے گئے ہیں جن میں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ دیگر چار یو نیورسٹیوں کے کالجوں میں منتقل ہو جائیں تاکہ اس کالج کو بند کر دیا جائے ۔

(جاری ہے)

اس حوالے پیرینٹس کونسل نے پی ایم ڈی سی کے فیصلے پرحیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ یہ اقدام ایک ایسے وقت میں کیا جارہا ہے جب ایک ماہ بعد امتحانات شروع ہو ں گے ، جمعہ کو منعقد ہونے والے پیرینٹس کونسل کے اجلاس میں کونسل کے صدر ڈاکٹر عمران خٹک ، جنرل سیکرٹری صفدر حسین دیگر عہدیداروں چوہدری محمد اکرم ،کرنل تنویر اور راجہ عمران کے علاوہ سینکڑوں والدین نے شرکت کی ، اجلاس میں مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ پی ایم ڈی سی کا یہ فیصلہ طلباء اورطالبات کامستقبل تباہ کرنے کے مترادف ہے ، بچوں کے مستقبل کیساتھ کھیلنے کی کوشش کی جا رہی ہے، وزیراعظم عمران خان وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی چیف جسٹس آف پاکستان اس معاملہ کو فوری نوٹس لیں تاکہ طالب علموں کیساتھ کو ئی زیادتی نہ ہو

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں