حکومت نے ننکانہ صاحب میں بابا گورونانک یونیورسٹی کے قیام کا اعلان کر دیا

وزیر اعظم عمران خان بہت جلد ننکانہ صاحب میں بابا گورونانک یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھیں گے: وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ ہفتہ ستمبر 23:48

حکومت نے ننکانہ صاحب میں بابا گورونانک یونیورسٹی کے قیام کا اعلان کر ..
ننکانہ صاحب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 21 ستمبر2019ء) حکومت نے ننکانہ صاحب میں بابا گورونانک یونیورسٹی کے قیام کا اعلان کر دیا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان بہت جلد ننکانہ صاحب میں بابا گورونانک یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے ننکانہ صاحب شہر میں ترقیاتی منصوبوں کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور شفافیت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، بابا گورونانک کے 550 ویں جنم دن کی تقریبات کے مثالی انتظامات کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، سابقہ ادوار حکومتوں میں ہو نے والی کرپشن کا خمیازہ پوری قوم بھگت رہی ہے، عالمی اہمیت کے حامل ننکانہ صاحب شہر کی خوبصورتی کے لئے بھرپور اقدامات کئے جائیں گے، وزیر اعظم عمران خان بہت جلد ننکانہ صاحب میں بابا گورونانک یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھیں گے، ملک میں قانون کی بالادستی کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تمام مذاہب کے ماننے والوں کو مکمل اور مثالی مذہبی آزادی حاصل ہے،حکومت اقلیتی برادری کے تحفظ کے لئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے،انہوں نے کہا کہ بابا گورونانک کو تمام مذاہب میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اس لئے ان کا 550 واں جنم دن شایان و شان طریقے سے منایا جا ئے گا اور وزیر اعظم کی ہدائیت پر دنیا بھر سے آنے والے سکھ یاتریوں کے لئے بہترین انتظامات کئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ سابقہ ادوار حکومتوں میں ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کی گئی جس کی وجہ سے آج ملک مسائل سے دوچار ہے، ملک اس وقت نازک حالات سے گزر رہا ہے،ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے ہر ایک کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہو گا اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر راجا منصور احمد نے وفاقی وزیر داخلہ کو بابا گورونانک کے 550 ویں جنم تقریبات اور شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے بریفنگ دی

ننکانہ صاحب شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments