احساس کفالت پروگرام کے تحت ملنے والی امدادی رقوم سے فنگر پرنٹ نہ آنے والے افراد تاحال محروم

حکومت کی طرف سے ہمارے موبائل پر پیسے آنے کی اطلاع موصول ہو چکی ہے مگر سینٹر پر عملہ فنگر پرنٹ شو نہ ہونے پر رقم دینے سے انکاری

پیر 20 اپریل 2020 13:12

احساس کفالت پروگرام کے تحت ملنے والی امدادی رقوم سے فنگر پرنٹ نہ آنے والے افراد تاحال محروم
ننکانہ صاحب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2020ء) سانگلہ ہل وزیر اعظم پاکستان کے احساس کفالت پروگرام کے تحت ملنے والی امدادی رقوم سے فنگر پرنٹ نہ آنے والے افراد تاحال محروم ۔ حکومت کی طرف سے ہمارے موبائل پر پیسے آنے کی اطلاع موصول ہو چکی ہے مگر سینٹر پر عملہ فنگر پرنٹ شو نہ ہونے پر رقم دینے سے انکاری ہیں۔ متاثرین۔ بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم کے احساس کفالت پروگرام کے تحت ملنے والی امدادی 12000کا پیکج دینے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ کمزور، بیمار اور ضعیف العمر افراد کے فنگر پرنٹ شو نہ ہونے پر ایسے افراد تاحال اس کفالت پروگرام سے مستفید نہیں ہوسکے اور ایسے افراد سارا سارا دن اپنی باری کے انتظار کے بعد مایوس ہو کر واپس گھروں میں لوٹنے پر مجبور ہیں ایسے متاثرہ افراد نے بتایا کہ ہمارے موبائل فون پر احساس کفالت پروگرام کے تحت 12000روپے کے وصول کرنے کے میسج مل چکے ہیں مگر سینٹر پر موجود عملہ فنگر پرنٹ شو نہ ہونے پر رقم دینے سے انکاری ہیں ۔

(جاری ہے)

ایسے متاثرین افراد نے وزیر اعظم پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے اس پیچیدہ مسئلہ کو احسن طریقہ سے حل کیا جائے اور انتظامیہ کو ہدایت جاری کی جائے کہ ان کے موبائل فون پر ملنے والے میسج اور قومی شناختی کارڈ کے مطابق ان کو امدادی رقم دینے کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں