تحریک انصاف کی حکومت میں بھی مظلوموں پر انصاف کے دروازے نہیں کھلے‘ڈاکٹر طاہرالقادری
پاکستان کے تین طاقتور بااختیار عہدیداروں کی یقین دہانی کے باوجود شہداء کے ورثاء کو انصاف نہیں ملا
بدھ 16 جون 2021 12:22
(جاری ہے)
پاکستان کے تین بااختیار اور طاقتور ترین عہدیداروں کی یقین دہانی کے باوجود مظلوموں کو انصاف نہیں ملا۔
سپریم کورٹ کے لارجر بنچ کے سامنے بننے والی جے آئی ٹی کو ایک ملزم کانسٹیبل کی درخواست پر کام کرنے سے عین اس وقت روک دیا گیا جب جے آئی ٹی اپنا سارا کام مکمل کر کے تفتیشی رپورٹ پیش کرنے جارہی تھی۔جے آئی ٹی کے روبروسوا دو سو افراد نے بیانات قلمبند کروائے، پہلی بار سانحہ کے متاثرین کے بیانات قلمبند کئے گئے اور اہم شہادتیں ریکارڈ پر آئیں۔ سپریم کورٹ کے لارجر بنچ نے ہمیں احتجاج کی بجائے قانونی چارہ جوئی کرنے پر توجہ دینے کا کہا۔ ہم نے اس پر احتجاج ترک کر کے ساری توجہ قانونی چارہ جوئی پر مرکوز کی۔ ہم تو اپنی کمٹمنٹ نبھارہے ہیں۔امید ہے انصاف فراہم کرنے کی کمٹمنٹ بھی نبھائی جائے گی۔وزیراعظم عمران خان شہدائ کے انصاف کے لئے میرے شانہ بشانہ احتجاجوں میں شریک رہے ہیں۔ وہ اپنے دامن پر نگاہ ضرور دوڑائیں، ان کے اقتدار کی کرسی کے پائے شہدائ کے خون میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ وہ چاہتے تو کارکنوں سے ہونے والے ظلم کاازالہ ہو سکتا تھا۔پریس کانفرنس کے موقع پر پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور، منہاج القرآن انٹرنیشنل کے نائب صدر بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی، سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مستغیث جواد حامد، تنزیلہ امجد شہید کی بیٹی بسمہ امجد، سانحہ ماڈل ٹاؤن کی لیگل ٹیم کے ترجمان نعیم الدین چودھری ایڈووکیٹ، جی ایم ملک، رانا محمد ادریس، مرکزی نائب صدر راجہ زاہد محمود، سیکرٹری کوآرڈینیشن عارف چودھری، طیب شیخ و دیگر رہنما موجود تھے۔ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف نے انتقامی کارروائیوں کے لئے کارکنوں کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کروائے تھے۔ وہ مقدمات بغیر کسی کارروائی کے تھانوں کی فائلوں میں پڑے ہیں۔ عمران خان چاہیں تو ایک ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے یہ تمام جھوٹی ایف آئی آرز ختم ہو سکتی تھیں مگر نہ جانے کیوں انہوں نے یہ ایف آئی آرز سنبھال کررکھی ہوئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے انصاف کی فراہمی کا میرے ساتھ وعدہ کیا تھا۔ عمران خان شہدائ کے انصاف کے لئے احتجاج میں شریک رہے اور سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے بسمہ امجد کے سر پر ہاتھ رکھ کر کہا تھا آپ اپنی ماں کا تعلیم حاصل کرنے والا خواب پورا کریں انصاف آپ کو ہم دیں گے۔انہوں نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ پاکستان میں اس سے زیادہ بھی طاقتور آفس اور کوئی ہو سکتا ہے۔ انہوں نے مختلف سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہ کہا سانحہ ماڈل ٹاؤن کے پیچھے کون ہے اس کا فیصلہ غیر جانبدار تفتیش سے ہی ہو سکتا ہے۔ اسی لئے ہم چاہتے ہیں کہ جے آئی ٹی اپنی تفتیش مکمل کر کے رپورٹ پیش کرے۔ جے آئی ٹی کی رپورٹ مرتب نہ ہونے کی وجہ سے انصاف کا عمل رکا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم عدلیہ کا احترام کرتے ہیں، اس سے پہلے کبھی قانون ہاتھ میں لیا نہ ایسا سوچ سکتے ہیں۔ جس دن سانحہ ہوا لائسنسی اسلحہ رکھنے والے گارڈوں سے اسلحہ چھین لیا تھا کہ کہیں کوئی اپنے دفاع میں گولی نہ چلا دے۔ ہم پرامن لوگ ہیں۔ ساری زندگی کارکنوں کو امن سکھایا ہے۔ لگتا ہے امن کی بات کرنے والوں کی یہاں کوئی نہیں سنتا۔انہوں نے کہا کہ اس ملک میں کوئی سیاست اور سیاسی اخلاقیات نہیں بچیں۔ یہ نظام رہے گا تو غریب انصاف سے محروم رہے گا۔ یہاں طاقتور چھٹی والے دن بھی قانونی ریلیف لے لیتا ہے اور پسند کی میڈیکل رپورٹیں تیار کروا کر باہر چلا جاتا ہے اور دوسری طرف دن دیہاڑے شہید کر دئیے جانے والے غریب انصاف سے محروم رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے کارکنوں کے خلاف لاہور کے تھانوں میں 9 اور اسلام آباد کے تھانوں میں 6 جھوٹی ایف آئی آرز پڑی ہیں، عمران خان چاہیں تو ایک ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے انہیں ختم کر سکتے ہیں۔پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 17 جون کو ایوان اقبال سے پنجاب اسمبلی تک پرامن ریلی نکالی جائے گی اور انصاف کے ذمہ داروں کو انصاف کی یاددہانی کروائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ 17 جون کو پاکستان عوامی تحریک 50 سے زائد شہروں میں ریلیاں نکالے گی۔متعلقہ عنوان :
ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ضلع بھر میں جعلی و مضر صحت اشیاء کی فروخت کے باعث شہری موذ ی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے
سانگلہ ہل عالمی یوم الارض منایا گیا،آگاہی سیمینار کا انعقاد،پودے بھی لگائے گئے
محکمہ تعلیم ننکانہ نے تعلیمی اداروں میں ضلعی اتھارٹی کی اجازت کے بغیر تقریبات کے انعقاد پر پابندی لگادی
سانگلہ ہل استحکام پاکستان فاؤ نڈیشن کی جانب سے حاجی ملک محمد افضل کو ستارہ پاکستان میڈل سے نواز دیا گیا
سانگلہ ہل انتظامیہ کی مبینہ ملی بھگت کے باعث قصابوں کی چاقو چھریاں تیز
سانگلہ ہل ریت ومٹی سے بھری ٹرالیاں مقامی انتظامیہ اورمحکمہ ماحولیات کے افسران کے منہ چڑانے لگیں
ننکانہ صاحب لاہور ہائیکورٹ کی پابندی کے باوجود پٹواریوں کی بڑی تعداد اپنی ہٹ دھرمی پر قائم ،پانچ ، چھ ..
امام احمد رضا نے باطل قوتوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیئے، صاحبزادہ حافظ فاران سہیل
فیصل آباد ،عوام کیلئے معمولی ریلیف، چینی کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ تھم گیا
ضلعی ایمرجنسی سروس ریسکیو1122 ننکانہ صاحب کے زیر اہتمام انٹرنیشنل ارتھ ڈے کے حوالے سیمینار وواک کا اہتمام
سانگلہ ہل ڈاکے چوریاں،ہوائی فائرنگ سے شہری خوفزدہ ہو گئے
ننکانہ صاحب پولیس ملازمان پر اندھا دھند اور سفاکانہ فائرنگ کرنے والا بین الاضلاعی سفاک ملزم ہلاک
ننکانہ صاحب سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
لکی مروت میں شادی کی محفلِ موسیقی میں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
-
وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی
-
سولر پینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
حکومت گندم خریدنے کے ہدف میں4 ملین ٹن کا اضافہ کرے ‘ جمشید اقبال چیمہ
-
سی ویو کے ساحل پر نوجوان کی مبینہ خودکشی کا ڈراپ سین ،نوجوان گھر واپس پہنچ گیا
-
سائفر کیس میں سزا سنانے والے جج کو واپس لاہور ہائیکورٹ بھیجنے کی سفارش
-
پنجاب میں داخل ہونے والے 2 دہشت گرد فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک
-
لاہور سمیت 5 بڑے شہروں میں "اپنی چھت اپنا گھر" پروجیکٹ کی اصولی منظوری
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کے پرائیویٹ لیب سے طبی معائنے کا حکم
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے ریکارڈز، تاریخ میں انڈیکس پہلی بار 72 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا