پارلیمنٹ میں عوامی مینڈیٹ کی توہین کسی مہذب معاشرے میں اس کی نوید نہیں ملتی‘برجیس طاہر

یہ سلیکٹڈ اور مسلط شدہ لوگ ہیں جن کے ہاتھوں میں 22 کروڑ عوام کی بھاگ دوڑ سونپ دی گئی ہے

جمعرات 17 جون 2021 13:17

پارلیمنٹ میں عوامی مینڈیٹ کی توہین کسی مہذب معاشرے میں اس کی نوید نہیں ملتی‘برجیس طاہر
ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2021ء) مسلم لیگ ن کے رہنماء محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں اجلاس کے دوران حکومتی بینچوں کے اراکین اور وزراء کی جانب سے عوام کے مینڈیٹ کی جو توہین اور مذاق اڑایا گیا دنیا کے کسی بھی مہذب معاشرے میں اسکی نوید نہیں ملتی۔۔موجودہ سلیکٹڈ حکومت دنیا میں واحد سیاسی جماعت ہیجو حکومت میں ہوتے ہوئیاپوزیشن کے خلاف احتجاج کر رہی ہے جو کہ سراسر اخلاقی، آئینی، جمہوری اور پارلیمانی اقدار کے منافی ہیان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر امور کشمیر گلگت و بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر ایم این اینے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ پی-ٹی-آئی، کے اراکین نے ایک مرتبہ پھر سے آج کے بد اخلاق اور شرمناک رویہ سے پاکستان کی باشعور عوام کو یہ بات باور کروا دی ہے کہ وہ نہ صرف نا اہل، نالائق اور جھوٹ کے ساتھ یو ٹرن کے ماسٹر ہیں بلکہ یہ سلیکٹڈ اور مسلط شدہ لوگ ہیں جن کے ہاتھوں میں 22 کروڑ عوام کی بھاگ دوڑ سونپ دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف،کی جانب سے بجٹ کے موقع پر اس غیر پارلیمانی اور بدحواس رویہ نے ایک بار پھر سے مسلم لیگ ن کے موقف کی تائید کرتے ہوئے یہ ثابت کر دی ہے کہ سلیکٹڈ عمران نیازی کیجانب سے ایوان میں پیش کئے جانا والا بجٹ ملکی تاریخ کا عوام دشمن بجٹ ہے جسکے منفی اثرات عوام کو ہر گزرتے دن کیساتھ نمایاں نظر آئے گے انہوں نے مزید کہا کہ عوام، عمران نیازی و کٹھ پتلی حکومت، کے مذموم مقاصد سے بخوبی آگاہ ہیں اور انکے ہوچھے ہتھکنڈے عوام کو مزید بے وقوف نہیں بنا سکتے۔انشائ اللہ سلیکٹڈ عمران نیازی اور اسکی ای-ٹی-ایمز،کا یوم حساب عنقریب ہونے کو ہے۔

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں