ڈپٹی کمشنر ننکانہ مصور احمد خان نیازی کا سی او ہیلتھ ڈاکٹر سہیل طارق اور ایم ایس کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ مر یضوں میں مٹھائی اور پھولوں کے گلدستے تقسیم کیے

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 24 جولائی 2021 12:02

ڈپٹی کمشنر ننکانہ مصور احمد خان نیازی کا سی او ہیلتھ ڈاکٹر سہیل طارق اور ایم ایس کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ مر یضوں میں مٹھائی اور پھولوں کے گلدستے تقسیم کیے
ننکانہ صاحب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جولائی 2021ء،نمائندہ خصوصی،رانا یاسر جامی) ڈپٹی کمشنر ننکانہ مصور خان نیازی نے عید کے موقع پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا اور مریضوں کو مٹھائی اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے ایمرجنسی میں مریضوں کی عیادت کی،مریضوں اور ان کے لواحقین کو عید الضحی کی مبارکباد دی ان کا کہنا تھا کہ عید کی خوشیوں میں دوسروں کو شریک کرنا ہی اصل عید ہے۔عید الضحی ہمیں قربانی اور بھائی چارے کا درس دیتی ہے۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں عملے کی حاضری، صفائی ستھرائی سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ بھی لیا۔

متعلقہ عنوان :

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں