ڈپٹی کمشنر مصوراحمد خان نیازی کا تحصیل کونسل اور میونسپل کارپوریشن دفاتر کا اچانک دورہ

Rana Yasir Jami رانا یاسر جامی جمعہ 30 جولائی 2021 13:42

ڈپٹی کمشنر مصوراحمد خان نیازی کا تحصیل کونسل اور میونسپل کارپوریشن دفاتر کا اچانک دورہ
ننکانہ صاحب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 جولائی2021ء) ڈپٹی کمشنر ننکانہ مصور احمد خان نیازی نے تحصیل کونسل اور میونسپل کارپوریشن کا اچانک دورہ کیااور صفائی ستھرائی پر مامور تمام عملے کو خصوصی عزازیہ دینے کا اعلان کیا ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جفاکش اور محنتی اہلکاران کسی بھی محکمے کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں جو اپنی زمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دیتے ہیں مصور خان نیازی کی طرف سے عید کے ایام میں مثالی صفائی ستھرائی کا مظاہر ہ کرنے پر عملے کی بہترین کارکردگی کو سراہا گیااور چیف آفیسر تحصیل کونسل ساجد مشرف اور انکی پوری ٹیم ممبران کی بہترین حکمت عملی کی بھی تعریف کی۔

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں