سابق وزیراعظم نواز شریف کا بڑا اقدام‘پارٹی کارکنوں کو متحرک کرنے کیلئے کمیٹیاں قائم

چوہدری محمد برجیس طاہر اس کمیٹی کے ممبر اور چوہدی شیر علی کو آرگنائزنگ کمیٹی کا کنویئر بنا دیا گیا

جمعرات 16 ستمبر 2021 14:35

سابق وزیراعظم نواز شریف کا بڑا اقدام‘پارٹی کارکنوں کو متحرک کرنے کیلئے کمیٹیاں قائم
ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2021ء) سابق وزیراعظم نواز شریف کا بڑا اقدام‘پارٹی کارکنوں کو متحرک کرنے اور سیاسی میدان میں لانے کیلئے ملک بھر میں ڈویڑن اور ڈسٹرکٹ کی سطح پر آرگنائزنگ کمیٹیاں قائم۔سابق وفاقی وزیر امور کشمیرمرکزی نائب صدر پاکستان مسلم لیگ(ن) چوہدری محمد برجیس طاہر اس کمیٹی کے ممبر اور چوہدی شیر علی کو آرگنائزنگ کمیٹی کا کنویئر بنا دیا گیا۔

جبکہ ننکانہ صاحب اور ضلع فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے تمام اراکین قومی وصوبائی اسمبلی،ٹکٹ ہولڈرز کے ساتھ ساتھ ضلعی صدور،جنرل سیکرٹری،انفارمیشن سیکرٹری،اور شہری تنظیم کے صدر،جنرل سیکرٹری،سیکرٹری انفارمیشن اور تمام صوبائی حلقوں کے صدور اور جنرل سیکرٹریز کمیٹی ممبران میں شامل۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف نے فیصل آباد میں اپنے با اعتماد ساتھی چوہدری شیر علی کو یونین کونسل کی سطح تک کارکنوں کو متحرک کرنے کیلئے آرگنائزنگ کمیٹی کا کنویئر بنا دیا ہے جس کا باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے چوہدری شیر علی بہت جلد کمیٹی ممبران کا اجلاس بلائیں گے۔

جس میں اہم فیصلے کئے جائیں گے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس آرگنائزنگ کمیٹی کے فیصلوں کی روشنی میں ہی آئندہ بلدیاتی الیکشن اور عام انتخابات میں پارٹی ٹکٹوں کے فیصلے ہونگے۔اس کے علاوہ تنظیمی عہدیداروں کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا جائے گا اور صوبائی حلقوں شہری و ضلعی تنظیم میں شامل غیر متحرک عہدیداروں کو تبدیل کیا جائے گا۔پاکستان مسلم لیگ(ن) کے دیرینہ کارکنوں نے اپنے قائد میاں نواز شریف کے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں