ڈی پی او بلال افتخار کی جانب سے SHOs کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری

Rana Yasir Jami رانا یاسر جامی جمعہ 24 ستمبر 2021 18:03

ڈی پی او بلال افتخار کی جانب سے SHOs کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری
ننکانہ صاحب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 ستمبر2021ء) پی او بلال افتخار کی جانب سے SHOs کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے گئے سب انسپکٹر عمران آصف کو پولیس لائن سے ایس ایچ او تھانہ سٹی شاہکوٹ تعینات کردیا گیا جبکہ سب انسپکٹر محمد شریف کو پولیس لائن سے ایس ایچ او تھانہ واربرٹن تعینات کیا گیا ہے اس کے علاوہ انسپکٹر محمد علی چدھڑ ایس ایچ تھانہ واربرٹن سے ایس ایچ او تھانہ بڑا گھر تعینات۔

(جاری ہے)

ڈی پی او بلال افتخار نے تمام افسران کو جائے تعیناتی پر فوری رپورٹ کرنے اور قانون کی بالا دستی و انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کے احکامات بھی جاری جاری کیے۔

متعلقہ عنوان :

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں