ننکانہ صاحب ‘ پاک فوج کے بہادر سپاہی محمد فیصل شہید کی تیسری برسی منائی گئی

اتوار 16 جنوری 2022 14:50

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2022ء) سانگلہ ہل کے نواحی گاؤں سرانوالی بھلیر چک نمبر 123سے تعلق رکھنے والے پاک فوج کے بہادر سپاہی محمد فیصل شہید کی تیسری برسی منائی گئی شہیدِ کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہیذندہ دل قومیں وطن پر اپنی جان قربان کرنے والوں کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں ایسے ہی سانگلہ ہل کے نواحی گاؤں سرانوالی بھلیر چک نمبر 123سے تعلق رکھنے والے پاک فوج کے بہادر سپوت محمد فیصل شہید کو تیسری برسی منائی جا رہی ہے محمد فیصل شہید کا تعلق پاک فوج کی یونٹ 17پبجاب حیدری سے تھا اور 15جنوری 2019کو شوال شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں سے بہادری سے نبرد آزما ہوتے ہوئے جام شہادت نوش کیا اور اس حملے میں دہشت گرد بھی مارے گئے محمد فیصل شہید نے سینے پر گولیاں کھا کر ہمشہ ہمیشہ کے لیے جان جان آفریں کے سپرد کرکے دشمنوں کے نا پاک ادادوں کو خاک میں ملا دیا تھا دوسری برسی کے مواقع پر محمد فیصل شہید کے والد محترم کا کہنا تھا کہ ہمارے بیٹے نے ارض پاک پر جان قربان کر کے ہمارا سر فخر سے بلند کر دیا اور دہشت گردوں کو ناکوں چنے چبوا ? اور ہمیں اپنے بیٹے محمد فیصل شہید کی شہادت پر فخر ہے۔

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں