سانگلہ ہل گھریلو حالات سے تنگ آکرایک شخص کی زہر کی گولیاں نگل کر اور دوسرے نے خود کو گولی مار کرموت کو گلے لگا لیا

منگل 5 جولائی 2022 12:25

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2022ء) سانگلہ ہل گھریلو حالات سے تنگ آکرایک شخص کی زہر کی گولیاں نگل کر اور دوسرے نے خود کو گولی مار کرموت کو گلے لگا لیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سانگلہ ہل کے نواحی گاؤں چکنمبر42مرڑ میں رکشہ ڈرائیور25سالہ عبدالرزاق اعوان نامی شخص کا اپنی ماں کے ساتھ جھگڑا رہتا تھا کہ نوجوان نے گھریلو حالات سے تنگ آکردلبرداشتہ ہو کر گندم کی گولیاں نگل کرزندگی کا خاتمہ کر لیا نوجوان کو طبی امداد کیلئے فیصل آباد ہسپتال میں لے کر جایا جا رہا تھا کہ نوجوان راستہ میں ہی دم توڑ گیا۔

مزید برآں سانگلہ ہل کے نواحی گاؤں41مرڑ روڑی والا میں45سالہ شخص اللہ رکھاگجر نے گھریلو حالات سے تنگ آکر گھر میں دلبرداشتہ ہو کر خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔پولیس کاروائی میں مصروف۔

متعلقہ عنوان :

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں