تحریک انصاف کی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کا مقدمہ بین الاقوامی فورمز تک پہنچا دیا ہے: رُکن پنجاب اسمبلی میاں عاطف

رُکن اسمبلی نے گفتگو میں مزید کہا کہ بھارت افغانستان میں اپنے عزائم کی تکمیل کے لیے شرارتوں میں مصروف ہے مگر اسے رسوائی کے سوا کچھ حاصل نہ ہوگا

Muhammad Irfan محمد عرفان منگل 17 ستمبر 2019 17:57

تحریک انصاف کی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کا مقدمہ بین الاقوامی فورمز تک پہنچا دیا ہے: رُکن پنجاب اسمبلی میاں عاطف
ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،17ستمبر 2019ء ، نمائندہ خصوصی، عبدالقدوس ملک) وزیر اعظم عمران خان کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب بھارت کے خونی چہرے کو بے نقاب کرے گا۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کی حکومت نے پاکستان کی سترسالہ تاریخ میں پہلی بار مقبوضہ کشمیر کا مقدمہ بین الاقوامی فورمز تک پہنچا دیا ہے ان خیالات کا اظہار رکن پنجاب اسمبلی میاں محمد عاطف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بھارت افغانستان میں اپنے عزائم کی تکمیل کے لیے دوسرے پاکستان دشمنوں سے ملکر شرارتوں میں مصروف ہے مگر اسے رسوائی کے سوا کچھ حاصل نہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب دنیا پر حقیقت واضح ہوجائے گی کہ ٹرائیکا کا کٹھ جوڑ دنیا کے امن کے لیے خطرہ ہے انہوں نے کہا کہ امریکہ افغانستان میں اپنی طاقت کی غلط پالیسیوں سے طالبان کے ہاتھوں شرمندہ ہورہا ہے اسی کا الزام ہم پر لگانا زیادتی ہے انہوں نے کہا کہ امریکہ نے اگر دوغلی پالیسی ترک کرکے حقیقت کا مظاہرہ نہ کیا تو خطے کے حالات خراب ہونگے انہوں کا کہنا تھا کہ اس وقت مقبوضہ کشمیر کے نہتے عوام پر بھارتی فورسز کے ظلم سے دنیانے آنکھیں بند کر رکھی ہیں جس کی وجہ سے بھارتی ظلم مزید بڑھتا جارہاہے۔

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں