ننکانہ صاحب: اندرون و بیرون ملک سے آنے والے سکھ یاتریوں کو فول پروف سیکورٹی ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے:ڈپٹی کمشنرننکانہ

راجہ منصور احمدنے ہدایت کی کہ سی سی ٹی وی کیمروں کی بدولت شہر بھر کی کوریج کی جائے گی جس کے لیے ڈپٹی کمشنر آفس میں کنٹرول روم کا قیام کیا جائے گا

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعرات 17 اکتوبر 2019 16:06

ننکانہ صاحب: اندرون و بیرون ملک سے آنے والے سکھ یاتریوں کو فول پروف سیکورٹی ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے:ڈپٹی کمشنرننکانہ
ننکانہ صاحب (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اکتوبر2019ء، نمائندہ خصوصی، عبدالقدوس ملک) گورونانک دیو جی کے550ویں جنم دن کے حوالے سے سالانہ تقریبات کا آغاز 04نومبر سے شروع ہوکر 14نومبر تک جاری رہے گا جس میں دنیا بھر سے سکھ یاتری شرکت کریں گے۔ اندرون و بیرون ملک سے آنے والے سکھ یاتریوں کوبہترین سہولیات کی فراہمی اور فول پروف سیکورٹی فراہم کرناضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔

صفائی ستھرائی کے لیے صفائی ستھرائی سکواڈ تشکیل دے دیا گیا ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد نے باباگورونانک دیوجی کے 550ویں جنم دن کی تقریبات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احمد کمال ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اسد مگی ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ رانا امجد ،چیف ایگزیکٹوآفیسر ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر شکیل احمد ،تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر ز،محکمہ اوقاف کے افسران کے علاوہ سکھ کمیونٹی کے رہنماؤں سمیت ضلع بھر کے افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

۔ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد نے کہاسی سی ٹی وی کیمروں سے تمام گوردوارہ جات سمیت شہر بھر کی نگرانی کی جائے گی جس کے لیے ڈپٹی کمشنر آفس میں کنٹرول روم کے قیام کا انتظام بھی کیا جائے گاانہوں نے کہا کہ گوردوارہ جنم استھان کے اندر نیشنل بنک،ٹیلی فون،واپڈا،سول ڈیفس،ٹی ایم اے،محکمہ صحت سمیت تمام ضلعی محکمے اپنا اپنا کاؤنٹر قائم کریں گے۔

تاکہ سکھ یاتریوں کی تمام مشکلات کا موقع پر ہی ازالہ کیا جاسکے۔اس موقع پر محکمہ پولیس کی نمائندگی کرتے ہوئے ایس پی ارسلان منعقدہ اجلا س کے شرکاء کو بتایاکہ بابا گورونانک کے 550ویں جنم دن کے حوالے سے سکھ یاتریوں کو سیکورٹی کے فول پروف انتظاما ت کے لیے جامع پلان ترتیب دے دیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد نے سی ای او ہیلتھ اتھارٹی کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام گوردوارہ جات میں ڈسپنسریوں کا قیام عمل میں لایا جائے اور شہر بھر کی مختلف جگہوں پر صحت کیمپ لگائے جائیں اور ریسکیو1122کا اضافی عملہ تعینات کیا جائے اور مزید ایمبولینس لاہور سے عارضی طور پر منگوائی جائیں۔

ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد نے مزید کہا کہ گورونانک کے جنم دن کی تقریبات کے ایام میں صفائی ستھرائی کے لیے سپیشل صفائی سکواڈ تشکیل دیاگیا ہے جو کہ شہر بھر کی صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں گا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے محکمہ ٹیلی فون اورواپڈ اکے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہر بھر میں لٹکتی ہوئی تاروں کو فوری طور پر ہٹاکر روٹ کلئیر کریں اور جنم دن کی تقریبات کے لیے اضافی ٹرانسفارمر اور ایمرجنسی جنریٹر کا بھی فوری انتظام کریں۔

انہوں نے محکمہ فوڈ اتھارٹی کوہدایت کی کہ تمام گوردوارہ جات میں لنگر کا وسیع اہتمام ہوگا جس کو چیک کرنا انتہائی ضروری ہے۔ تمام محکمے اپنی اپنی ذمہ داری کو بہترین طریقے سے سرانجام دیں۔اور آئندہ اجلاس میں اپنے محکمے سے متعلق انتظامات مکمل کرکے رپورٹ پیش کریں۔علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد نے کہا کہ 31اکتوبر کو بھارت سے 1200سکھ یاتریوں کا نگرکیرتن کا جلوس ننکانہ صاحب پہنچے گا۔

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں