ڈی پی او ننکانہ اسماعیل الرحمان کھاڑک نے تھانہ بڑا گھر میں کرائم میٹنگ کی

ڈی پی او نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے علاقہ تھانہ میں جرائم کی شرح میں کمی کے لیے انسدادی کاروائیوں کو یقینی بنائیں

Muhammad Irfan محمد عرفان ہفتہ 19 اکتوبر 2019 17:19

ڈی پی او ننکانہ اسماعیل الرحمان کھاڑک نے تھانہ بڑا گھر میں کرائم میٹنگ کی
سیالکوٹ(اُردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19اکتوبر2019ء، نمائندہ خصوصی، رحمن یوسف) ڈی پی او ننکانہ اسماعیل الرحمان کھاڑک نے تھانہ بڑا گھر میں کرائم میٹنگ کی، یہ میٹنگ تھانہ بڑا گھر اور تھانہ سید والہ کے ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران کے ساتھ کی گئی۔ ترجمان ننکانہ پولیس کے مطابق ڈی پی او نے دونوں تھانہ جات کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈی پی او نے دوران میٹنگ تمام شرکاء میٹنگ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام زیر تفتیش مقدمات اور زیر التواء ریفرنسز کی تکمیل جلد سے جلد مکمل کی جائے۔

کسی بھی تھانہ میں غیر قانونی حراست اور تشدد ہرگز نہ کیا جائے۔ اپنے اپنے علاقہ تھانہ میں جرائم کی شرح میں کمی کے لیے انسدادی کاروائیوں کو یقینی بنائیں۔منشیات فروشی، جواء کے اڈووں، قحبہ خانوں اور اور جرائم پیشہ افراد کا خاتمہ یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ تھانہ میں آنے والے سائلین کے ساتھ نرم اور مثبت رویہ اپنائیں اور کار سرکار کی انجام دہی ترجیحی بنیادوں پر کریں۔

تھانہ جات میں ایک ایسا ماحول پیدا کریں کہ عوام الناس کو انصاف کی فراہمی میں پولیس کا کردار مثبت نظر آئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ پولیس کے بنیادی کردار کو اُجاگر کرنے کے لیے اپنی ڈیوٹی کو عبادت سمجھ کر کریں۔ کرائم میٹنگ میں ایس ڈی پی او سرکل بڑا گھر عظمت حیات اور انچارج CIA انسپکٹر سجاد اکبر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں