ننکانہ صاحب: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) اسد مگسی کی قیادت میں کشمیر ریلی نکالی گئی

اسد مگسی نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں سے جینے کا حق نہ چھینا جائے بھارت کرفیو ختم کرکے بے گناہ شہریوں کو رہا کرے

Muhammad Irfan محمد عرفان ہفتہ 19 اکتوبر 2019 18:01

ننکانہ صاحب(اُردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19اکتوبر2019ء، نمائندہ خصوصی،عبدالقدوس ملک) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) اسد مگسی کی قیادت میں کشمیر ریلی نکالی گئی۔ اسد مگسی نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں سے جینے کا حق نہ چھینا جائے بھارت کرفیو ختم کرکے بے گناہ شہریوں کو رہا کرے۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ مودی کو ہوش کے ناخن لینے چاہیے بھارت کشمیرپر زبردستی تسلط قائم نہیں رکھ سکتاپاکستان ہر فورم پر مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے کشمیریوں سے جینے کا حق نہ چھینا جائے بھارت کرفیو ختم کرکے بے گناہ قید شہریوں کو رہا کرے اور مواصلاتی پابندیوں کو فی الفور ختم کرے کشمیر کے معاملے میں کسی بھی حد تک جانے کے لیے پاکستان کا بچہ بچہ بھی تیا ر ہے۔

اان خیالا ت کا اظہارایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) اسد مگسی نے یوم یکجہتی کشمیر ریلی کے شرکاء سے خطاب کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ پلاننگ) رانا امجد،چیف ایگزیکٹو آفیسرہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر شکیل احمد سمیت تمام اداروں کے افسران و ملازمین کے علاوہ سول سوسائٹی ، طلباء اور شہریوں کی کثیر تعداد نے ریلی میں شرکت کی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اسد مگسی نے کہا کہ مودی نے ہندو ذہنیت کے ساتھ مسلمانوں پر ظلم و ستم کی انتہا کر دی ہے انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم پاکستان نے نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم اور بربریت کے خلاف عالمی ضمیر کو جھنجھوڑا ہے۔

اس موقع پر ضلع بھر کے تمام محکموں کے افسران و اہلکاران نے کشمیر سے اظہار یکجہتی اور بھارتی مظالم کے خلاف ہاتھوں کی زنجیر بنا کر کیا۔ریلی کے شرکاء نے کشمیرمیں بھارتی مظالم اور بربریت کے خلاف پلے کارڈز اور بینرز اٹھارکھے تھے جن پر کشمیر بنے گا پاکستان، مودی حکومت مردہ باد اور بھارتی فوج مردہ باد کے نعرے درج تھے ریلی کے شرکاء نے بھارت کے خلاف شدیدنعرے بازی بھی کی۔

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں