منشیات فروش بے لگام ‘جوان نسل موت کی دہلیز پرپہنچ گئی

منگل 19 نومبر 2019 14:54

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2019ء) منشیات فروش بے لگام جوان نسل موت کی دہلیز پر جوانوں کی اکثریت نشہ آور ٹیکہ میں ہیروئن کا ٹوکن شامل کر کے رگوں میں اتارنے پر لگی ہوئی ہے قانون نافذ کرنے والے ادارے صبح اگر ایک منشیات فروش کو گرفتار کریں تو وہ شام کو گھر ملتا ہے۔

(جاری ہے)

سروے رپورٹ کے مطابق ضلع ننکانہ صاحب کی تحصیلیں،تحصیل شاہ کوٹ ،تحصیل ننکانہ صاحب ،تحصیل سانگلہ ہل اوراسکے گردو نواح کے علاقوں میں نوجوانوں کی اکثریت نشہ آور ٹیکہ میں ہیروئن کا ایک یا دو ٹوکن حل کر کے ٹیکہ لگا رہے ہیں ایسا ہی ایک ٹیکہ لگانے والے نوجوان نے بتایا کہ نہ تو ہیروئن خالص ملتی ہے اور نہ ہی انجیکشن ایک نمبر آتے ہیں اس کا حل ہم نے یہ نکالا ہوا ہے کہ ایک ٹیکہ میں دو ٹوکن پاؤڈر مکس کر کے پھر لگاتے ہیں تب جا کر نشہ پورا ہوتا ہے علاقہ کے کئی ہیرے جیسے نوجوان آج چلتی پھرتی نعشوں میں تبدیل ہو چکے ہیں مگر ہمارے قانون کے رکھوالے اس بارے میں یہ مؤقف دیتے ہیں کہ ٹوکن بیچنے والے کو اگر پکڑ بھی لیں تو اس پر دفعات اتنی کمزور بنتی ہیں کہ جج اسے جاتے ہی ضمانت دے دیتا ہے یا منشیات خاص طور پر ہیروئن بیچنے والوں کی اکثریت خود بھی اسی نشہ کی عادی ہوتی ہے اگر گرفتار کر لیں اور اسے چوبیس گھنٹے نشہ نہ ملے تو وہ مرنے والا ہو جاتا ہے جس سے پولیس والوں کی اپنی نوکری خطرہ میں پڑ جاتی ہے تو کاروائی کرے گا کون علاقہ کے سماجی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزداراورآئی جی پنجاب سے اپیل کی ہے کہ منشیات فروش ہماری نسلوں سے کھلواڑ کرنے میں مصروف ہیں ان منشیات فروشوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے ۔

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں