ڈپٹی کمشنر ننکانہ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی گورنمنٹ بوائز ہائی سکول موڑکھنڈا میں کھُلی کچہری

ڈپٹی کمشنر ننکانہ راجہ منصور احمد اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسراسماعیل الرحمن کھاڑک نے کھلی کچہری میں عوام سے مسائل سُنے اور متعلقہ اداروں کو فوری حل کے احکامات جاری کیے

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعہ 10 جنوری 2020 17:39

ڈپٹی کمشنر ننکانہ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی گورنمنٹ بوائز ہائی سکول موڑکھنڈا میں کھُلی کچہری
ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10جنوری 2020ء، نمائندہ خصوصی، عبدالقدوس ملک) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر ننکانہ راجہ منصور احمد اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسراسماعیل الرحمن کھاڑک نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول موڑکھنڈا میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ راجہ منصور احمد اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسماعیل الرحمن کھاڑک نے عوام الناس کے مسائل سنے اور موقع پر ان مسائل کے حل کے لیے متعقلہ محکمہ کے افسران کو احکامات جاری کیے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ننکانہ راجہ منصور احمد نے کہا کہ عوام الناس کے مسائل حل کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں،اوپن ڈور پالیسی کے مطابق میرے دفتر کے دروازے عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے ہر وقت کھلے ہیں کسی بھی شخص کو کسی بھی ضلعی محکمہ سے شکایت ہوتو وہ مجھے بلا جھجک آکر مل سکتا ہے میرٹ پر اس کا مسئلہ حل کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ضلع بھر کے دور دراز علاقوں میں کھلی کچہر یوں کے انعقاد کا مقصد ہے کہ شہری عوام کے ساتھ ساتھ دیہاتوں میں رہنے والے لوگوں کے مسائل فوری طور پر حل کیے جاسکے اور ان کی دہلیز پر انصاف مہیا کیا جاسکے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنرراجہ منصور نے اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ صولت حیات وٹو، میونسپل کمیٹی سمیت تمام متعلقہ اداروں کے افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ موڑ کھنڈا میں صفائی ستھرائی مہم چلائی جائے تاکہ عوام6 الناس کو حکومت کی جانب سے بہترین پرسکون ماحول کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔

انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ صولت حیات وٹو کو روزانہ کی بنیاد پر تحصیل بھر میں صفائی ستھرائی کے حوالے سے ہدایات جار کیں۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسماعیل الرحمن کھاڑک نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرے سمیت تمام پولیس افسران و ملازمان ضلع بھر کی عوام کو فوری انصاف فراہم کرنے میں اپنا اپنا کردار ادا کررہے ہیں ،ضلع ننکانہ صاحب کو کرائم اور منشیات فروشوں سے پاک بنانا محکمہ پولیس کا مشن ہے، ضلعی محکمہ پولیس ننکانہ صاحب عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لیے دن رات گوشاں ہے۔

انہوں نے ایس ایچ او کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہر بھر میں جرائم پیشہ افراد اور منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈا?ن کیا جائے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر صولت حیات وٹو،چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ،ضلعی محکموں کے افسران و ملازمان،محکمہ پولیس کے افسران و ملازمان ، میڈیا نمائندگان کے علاوہ شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں