سانگلہ ہل انتظامیہ نے حکومتی احکامات کو ہوا میں اڑا دیا‘ پابندی کے باوجود شہر بھر میںپتنگ بازی عروج پر پولیس سوگئی

جمعرات 28 مئی 2020 13:33

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2020ء) سانگلہ ہل انتظامیہ نے حکومتی احکامات کو ہوا میں اڑا دیا‘ پابندی کے باوجود شہر بھر میںپتنگ بازی عروج پر پولیس سوگئی اعلیٰ حکام سے نوٹس کا مطالبہ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی حدود میں واقع محلہ احمد آباد،اقبالپورہ،سمن آباد،اسلام پورہ،پرانا چہور سمیت دیگر علاقوں میں منچلوں نے حکومتی احکامات کی دھجیاں اڑا دیں پتنگ بازی پر پابندی کے باوجود شہر کے ہر طرف آسمان پر پتنگیں ہی پتنگیں نظر آنے لگیں اس خطرناک پتنگ بازی کے کھیل سے بالخصوص موٹر سائیکل سوار اور عام شاہراؤں پر پیدل چلنے والے افراد خوفزدہ ہوگئے مقامی پولیس پتنگ بازی پر کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہوگئی اور خواب و خرگوش کے مزے لیتی رہی شہریوں نے ڈی پی او ننکانہ سمیت حکام بالا سے پتنگ بازوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مقامی انتظامیہ بھی اس پر سخت ایکشن لے کر پتنگ بازی پر پابندی پر عملدر آمد کو یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں