سانگلہ ہل میونسپل کمیٹی عملے کی مبینہ غفلت محلے گندگی میں تبدیل ‘سیوریج کا گندا پانی گلیوں اور بازاروں میں چلنے لگا

جمعرات 28 مئی 2020 13:33

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2020ء) سانگلہ ہل میونسپل کمیٹی عملے کی مبینہ غفلت محلہ احمد آباد،غوث پورہ،حاجی پارک،اسلام پورہ،اقبال پورہ اورگارڈن ٹاؤن گندگی میں تبدیل سیوریج کا گندا پانی گلیوں اور بازاروں میں چلنے لگا گندگی سے موزی بیماریاں پھیلنے کا خدشہ پیدل چلنا محال ہو گیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ میونسپل کمیٹی سانگلہ ہل عملہ کی غفلت کے باعث محلہ احمد آباد،غوث پورہ،حاجی پارک،اسلام پورہ،اقبال پورہ گارڈن ٹاؤن اور دیگر علاقوں میں گندگی کے ڈھیر علاقہ مکینوں کا مقدر بن گئے کئی کئی روز نالیوں کی صفائی نہ ہونے سے سیوریج کا گندا پانی گلیوں اور بازاروں میں جوہڑ کی شکل اختیار کر گیا جس سے پیدل چلنا علاقہ مکینوں کیلئے مشکل ہو گیا گندگی کے باعث علاقہ بھر میں موزی بیماریاں پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا شہریوں نے بتایا کہ کئی بار میونسپل کمیٹی کے صفائی عملہ کو اطلاع دی مگر کوئی عملدرآمد نہ ہو سکا شہریوں نے ڈپٹی کمشنر ننکانہ اور COمیونسپل کمیٹی سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں