ننکانہ صاحب‘7سالہ بچی کے قتل کا افسوس ناک واقعہ‘7سالہ غلام فاطمہ کواغواء کے بعد قتل کردیا گیا

جمعہ 18 جون 2021 12:41

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2021ء) تھانہ بڑا گھر کے علاقہ چک نمبر3میں7سالہ بچی کے قتل کا افسوس ناک واقعہ7سالہ غلام فاطمہ کواغواء کے بعد قتل کردیا گیاغلام فاطمہ کو گزشتہ روز قبل اغواء کیا گیا۔مقتولہ کی نعش گاؤں کے باہر کھیتوں سے ملی ہے اہل خانہ کا بچی کو زیادتی کے بعد قتل کئے جانے کا خدشہ۔

(جاری ہے)

پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی بچیکی نواحی گاؤں 3چک میں درندگی کا ھولناک واقعہ7سالہ غلام فاطمہ گزشتہ شام لاپتہ ھوئی اہلیخانہ اور مقامی پولیس تلاش کرتے رھے صبح لاش قریبی کھیتوں سے ملی شبہ ھے معصوم بچی کو زیادتی کیبعدقتل کیا گیا واقعہ کے بعد علاقہ میں خوف و ہراس۔

ذرائع۔مزید برآں۔وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ننکانہ صاحب کے علاقہ چک نمبر3میں7سالہ بچی کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لے لیاپولیس حکام کو ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت متاثرہ خاندان کو ہر صورت انصاف فراہم کیاجائے گا۔سردار عثمان بزدار۔

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں