سانگلہ ہل محکمہ تعلیم میں بھی وسیع پیمانے پر گھپلے

جمعہ 18 جون 2021 12:41

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2021ء) سانگلہ ہل محکمہ تعلیم میں بھی وسیع پیمانے پر گھپلے۔گورنمنٹ ڈگری کالج بوائز اور گرلز میں لاکھوں روپیہ خرد برد۔

(جاری ہے)

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ محکمہ تعلیم میں بھی لاکھوں روپے کا سالانہ گھپلا ہو رہا ہے قوم کے معمار بھی کرپشن مافیا کا حصہ بن گئے ہیں مقامی گورنمنٹ ڈگری کالج بوائز اور گرلز میں سالانہ لاکھوں روپیہ خرد برد ہو رہا ہے ایڈ ہاک بنیادوں پر بھرتی ہونے والے اساتذہ ان اداروں میں نظر نہیں آرہے جبکہ انکی تنخواہیں لگاتار آرہی ہیں اور یہ تنخواہیں کالجز کے اکاؤنٹس سے نکلوا کر ہڑپ کر لی جاتی ہیں طلبہ اور طالبات کی فیسوں میں اضافی فنڈز لگا کر ہضم کرلیا جاتا ہے طلبہ و طالبات اور انکے والدین کو کانوں کان خبر نہیں ہوتی لائبریری تفریح ٹورز اور کالج میگزینز کے فنڈز کا بھی صحیح استعمال نہیں ہو رہا عرصہ دراز سے مقامی کالجز میں کرپشن کی خبریں زبان زدعام ہیں لیکن اس کی تصدیق یا تردید نہیں کی جارہی جس سے شکوک شبہات پیدا ہو گئے ہیں ان کالجوں کے فنڈز کا آڈٹ اگرچہ باقائدگی سے ہوتا ہے لیکن آڈٹ ٹیم کو حقائق سے بے خبر رکھ کر کاغذوں میں حساب کتاب پورا کر لیا جاتا ہے طلبہ و طالبات کو کوئی بہتر سہولت بھی میسر نہیں سخت گرمی کے موسم میں بھی انہیں پینے کیلئے صاف شفاف پانی نہیں ملتا انبیائ کرام کا مقدس شعبہ کرپٹ مافیا نے بدنام کر دیا ہیکالجز کو حکومت پنجاب کی طرف سے غریب اور مستحق طلبہ و طالبات کیلئے یونیفام فنڈزآتا ہے کالجز کی انتظامیہ غیر معیاری یونیفارم خرید کر اس میں بھی اپنا حصہ وصول کرتی ہے چند طلبہ و طالبات کو یونیفارم فراہم کرکے خانہ پوری کر لی جاتی ہیکالجز کی تعمیر و مرمت اور کلاس رومز کی آرائش کیلئے کرسیوں اور ڈیسکوں کی خریداری میں بھی بڑے پیمانے پر کرپشن ہورہی ہے مقامی سیاسی و سماجی حلقوں نے محکمہ تعلیم کے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کے تعلیم و تعلم کے شعبہ کو کرپشن سے پاک بنایا جائے اور ذمہ داروں کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے۔

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں