ننکانہ صاحب ‘ملاوٹ مافیا اور ذخیرہ اندزوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی

جمعہ 18 جون 2021 12:41

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2021ء) ملاوٹ مافیا اور ذخیرہ اندزوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی گراں فروشوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔راجہ منصور احمد ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب۔وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر ضلع ننکانہ صاحب میں گراں فروشوں،ملاوٹ مافیااور ریٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاو ن جاری ہے جس کے تحت کاروائیوں کو مزید تیز کرتے ہوئے ضلع بھر کے تمام مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر دکانوں ،سپر اسٹور سمیت پھلوں اور سبزیوں کی دکانوں کی انسپکشن کر رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ننکانہ راجہ منصور احمد نے ذخیرہ اندوزوں، گراں فروشوں اور ملاوٹ مافیاکے خلاف ضلع بھر میں جاری کریک ڈا?ن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد کی خصوصی ہدایت پرگذشتہ روزضلعی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے متعددسبزیوں ،پھلوں سمیت سپراسٹورمیں فروخت کی جانے والی اشیائ ضروریہ کے نرخوں سمیت زائد المعیاد اشیاکا جائز ہ لیا۔

حکومتی نرخوں سے زائد وصولی کرنے،ریٹ لسٹیں آویڑاں نہ کرنے اور زائد المعیاد اشیائ کی فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ضلعی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے ہزاروں روپے کا جرمانہ وصول کیا جبکہ متعدد دکانوں کو وارننگ نوٹس جار ی کیے گئے۔ ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد نے گراں فروشوں ،ذخیرہ اندوزوں اور ملاوٹ مافیا کے خلاف ضلع بھر میں جاری کریک ڈا?ن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تمام سپیشل مجسٹریٹس پرائس کنٹرول کی کارروائیوں کو تیز کرتے ہوئے گرانفروشوں کے خلاف اپنا گھیرا تنگ کریں اور عوام کو ریلیف پہنچانے کے لئے کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھیں انہوں نے کہا کہ گرانفروشی ایک سنگین جرم ہے جو مصنوعی مہنگائی کا باعث بنتا ہے ان کا کہنا تھا کہ غریب عوام کو مہنگائی کی چکی میں پسنے نہیں دیں گے۔

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں