سانگلہ ہل تھانہ صدر کاعلاقہ علاقہ غیر بن گیا

سانگلہ ہل نواحی علاقہ میلی برجی کے رہائشی مرغی فروش سے بھتہ خور مافیا نے 1لاکھ25ہزار چھین لئے

جمعرات 14 اکتوبر 2021 15:28

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2021ء) سانگلہ ہل تھانہ صدر کاعلاقہ علاقہ غیر بن گیا۔سانگلہ ہل نواحی علاقہ میلی برجی کے رہائشی مرغی فروش سے بھتہ خور مافیا نے 1لاکھ25ہزار چھین لئے۔ 3دن گزرنے اور درخواست ہونے کے باوجود پولیس ملزمان کو گرفتار نہ کرسکی۔آئی جی پنجاب سے نوٹس کا مطالبہ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق سانگلہ ہل کے نواحی علاقہ میلی برجی کے رہائشی اعجاز احمد ولد منیر احمد نے جو کہ مرغی سپلائی کا کام کرتا ہے جو کہ روزمرہ کی طرح جب12-10-2021کو اپنے گھر سے نکلا تو میلی برجی کے رہائشی ظہیر ولد عبادت اور اس کے ہمراہ 7کس نامعلوم افراد نے اس کو گاؤں کے مین بازار میں روک لیا اور اسے زد و کوب کیا اور اسے کلاشنکوف کے بٹ مارے اسے مارتے ہوئے اس سے 1لاکھ25ہزار روپیہ چھین کر موقع سے فرار ہوگئے اور اس واقع کے بعد اعجاز احمد نے تھانہ صدر میں ملزمان کے خلاف درخواست دی مگر ملزمان بااثر ہونے کی وجہ سے پولیس انہیں پکڑنے میں بری طرح ناکام نظر آرہی ہے۔

متاثرہ شخص نے آئی پنجاب سے اپنے پیسوں کی ریکوری اور ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔یاد رہے ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ ملزم ظہیر پہلے بھی تھانہ صدر سانگلہ ہل کو سنگین دارداتوں میں مطلوب ہے۔

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں