ننکانہ صاحب،بین الصوبائی ڈکٹیوں اور چوروں کے بڑے گینگ کو گرفتار کرلیا گیا

پیر 6 دسمبر 2021 15:46

ننکانہ صاحب،بین الصوبائی ڈکٹیوں اور چوروں کے بڑے گینگ کو گرفتار کرلیا گیا
ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2021ء) سانگلہ ہل تھانہ صدر اور تھانہ سٹی نے بین الصوبائی ڈکٹیوں اور چوروں کے ایک بڑے گینگ کو گرفتار کرلیا ملزمان عمران،محمد بوٹا اورمحمد یاسین کو گرفتار کر کے میڈیا کے سامنے لایا گیا ڈی ایس پی سرکل سانگلہ ہل نیایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور انتہائی محنت سے ڈکیٹ گینگ کو گرفتار کیا اس گینگ نے تھانہ سٹی اور تھانہ صدر کی حدود میں متعدد وارداتیں کیں ملزمان کسٹمر بن کر شاپس میں داخل ہوتے اور حالات دیکھ کر اسلحہ نکال لیتے اور واردات کرتے تھے دوران واردات نقاب استعمال کرتے انہوں نے کہا کہ ملزمان واردات کر کے بھوانہ ضلع چنیوٹ اپنی پناہ گاہ میں چلے جاتے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ نقدی موبائلز اور ایک عدد موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی گئی ہے ڈی ایس پی کومرکزی انجمن تاجران کے صدر میاں سعید زرگر،سرپرست میاں طاہر رفیق اور چئیر مین میاں شفیق الرحمن ونگڑ اور تحریک انصاف سٹی سانگلہ ہل کے جنرل سیکرٹری آصف آسی نے مقامی پولیس کی شاندار کارکردگی پر انہیں مبارک باد دی نیشنل پیس کونسل تحصیل سانگلہ ہل کے چیئرمین حاجی ملک عارف محمود ملک محمد رمضان ہیرا اور حاجی ارشد نزیر نے ڈی ایس پی سرکل سانگلہ ہل اور مقامی پولیس کو ملزمان تک رسائی حاصل کرنے پر ان کی کارکردگی کو سراہا حاجی ملک عارف محمود نے کہا کہ تاجروں کی نمائندہ تنظیم نیو مرکزی انجمن تاجران ہے جو حقیقی معنوں میں تاجروں کی ترجمانی کر رہی ہے سینئیر صحافیوں نے زاہد انصاری اور شبیر حسین ناز نے تاجروں اور انتظامیہ پر زور دیا کہ سانگلہ ہل کو فری کرائیمز سٹی بنانے کے لئے شہر کے اہم چوراہوں اور مارکیٹوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں۔

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں