ننکانہ صاحب ‘ڈپٹی کمشنر نے سماجی کارکن پروفیسر یعقوب طاہر کی جانب سے عطیہ کی جانے والی ہیپاٹائٹسBکے مریضوں کے لیے ڈائلسسز مشین کا افتتاح کردیا

بدھ 8 دسمبر 2021 14:37

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2021ء) ڈپٹی کمشنر نے سماجی کارکن پروفیسر یعقوب طاہر کی جانب سے عطیہ کی جانے والی ہیپاٹائٹسBکے مریضوں کے لیے ڈائلسسز مشین کا افتتاح کردیا۔شہریوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے،ہسپتال میںمریضوں کو بہترین علاج اوربروقت تشخیص کیساتھ ادویات کی مفت فراہمی کوبھی یقینی بنایا جائے۔

ڈپٹی کمشنرزاہد پرویز وڑائچ۔ننکانہ صاحب بزدارحکومت کی خصوصی ہدایت کے مطابق ضلع بھر کے تمام سرکاری ہسپتالوں میںشہریوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے،ہسپتال میںمریضوں کو بہترین علاج اوربروقت تشخیص کیساتھ ادویات کی مفت فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب زاہد پرویز وڑائچ نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال میں سماجی کارکن پروفیسر یعقوب طاہر کی جانب سے عطیہ کی جانے والی ڈائلسسز مشین کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔

چیف ایگزیکٹوآفیسر ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر راشد خان،ایم ایس ڈی ایچ کیوہسپتال ڈاکٹر قیصرنواز چن ،سماجی کارکن پروفیسر یعقوب طاہر،شاہین اقبال غیور بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنرننکانہ نے مر یضوں کے لیے ڈائیلاسسز مشین عطیہ کرنے پرسماجی کارکن پروفیسر یعقوب طاہر ودیگر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایات جاری کیں کہ ضلع بھر کے ہسپتالوں کی ایمرجنسیز میں تمام ادویات اور عملے کی حاضری کو بروقت یقینی بنایا جائے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے ہسپتال کی مانیٹرنگ کے لیے فی الفور ایم ایس کے دفتر میں کنٹرول روم قائم کیا جائے،ہسپتال کے مین گیٹ پر جلد از جلد سیکورٹی کیمرے لگوائے جائیں۔ڈپٹی کمشنر نے بعدازاںڈی ایچ کیو ہسپتال میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا اور میٹریل کے کوالٹی معیار کو چیک کیا۔

متعلقہ عنوان :

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں