سانگلہ ہل مین شاہراہوں اور بازاروں پر قبضہ مافیا کا راج

بدھ 8 دسمبر 2021 14:47

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2021ء) سانگلہ ہل مین شاہراہوں اور بازاروں پر قبضہ مافیا کا راج۔سانگلہ ہل شہر میں تجاوزات مافیا نے اپنا کنٹرول مضبوط کر لیا ہے اس مافیا کو کرپشن اور بدمعاشی کنٹرول کرتی ہے تمام دکانوں کے آگے فٹ پاتھوں پر قبضہ ہو چکا ہیجس مقصد کے لئے فٹ پاتھ اور بازار بنائے گئے تھے کہ ان پر عوام سفر کریں گے یہ تمام بھتہ مافیا نے فروخت کر دیئے ہیں اورماہانہ وصولی ہو رہی ہیقبضہ مافیا اور تجاوزات مافیا نے صرف فٹ پاتھوں پر ہی قبضہ نہیں کیا بلکہ سڑکوں پر دکانوں کے آگے پھٹے لگا لئے ہیں۔

(جاری ہے)

تمام تھڑے،ریڑھی والے، فٹ پاتھوں پر کھوکھے بنائے ہوئیروزانہ کی بنیاد پر ماہانہ کی بنیاد پر بھتہ دیتے ہیں۔عوام کے حقوق جن پر تجاوزات مافیا نے قبضہ کیا ہوا ہے اور ان کو سرکاری اہل کاروں کی حمایت حاصل ہے عوام کے حقوق پر ڈاکہ ختم کیا جائے۔سانگلہ ہل کے سیاسی،سماجی،مذہبی و عوامی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ انتظامیہ کو حکم صادر کریں کہ پنجاب سیخصوصاً سانگلہ ہل سے ہر قسم کی تجاوزات کا خاتمہ کریں تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکیں۔

متعلقہ عنوان :

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں