سانگلہ ہل بلدیہ سانگلہ اور مقامی انتظامیہ کی غفلت و لا پرواہی ‘ مسلم ٹاؤن کارشید چلڈرن پارک خستہ حالی کا شکار

جمعرات 9 دسمبر 2021 15:13

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2021ء) سانگلہ ہل بلدیہ سانگلہ اور مقامی انتظامیہ کی غفلت و لا پرواہی کے باعث مسلم ٹاؤن کارشید چلڈرن پارک خستہ حالی کا شکار ہوگیا۔

(جاری ہے)

پارک میں بچوں کیلئے لگائے گئے جھولے،بیٹھنے والی سیٹیں،سیر کرنے کیلئے بنائی گئی فٹ پاتھ واکنگ ٹریک میونسپل کمٹی کی نا اہلی کے باعث خستہ حال ہوگئے اس سلسلہ میں مقامی لوگوں نے میڈیا سیگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کچھ سال پہلے رشید چلڈرن پارک میں صفائی ستھرائی و دیگر کاموں کیلئے میونسپل کمیٹی کے ملازمین ادھر ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیتے رہے ہیں جس کی وجہ سے پارک میں صفائی ستھرائی کے انتظامات ٹھیک تھے جبکہ موجودہ حالات کے پیش نظر پارک میں مالی،سکیورٹی گارڈ و دیگر عملہ نہ ہونے کی وجہ سے پارک میں موجود گندگی کے ڈھیر نالوں کا گندا پانی خستہ حال بنچ میونسپل کمیٹی و مقامی انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں۔

اہل علاقہ سمیت سیاسی سماجی اور مذہبی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر ننکانہ ضلعی چیئرمین ملک طاہر اور چیئرمین بلدیہ سانگلہ ہل سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں