سانگلہ ہل میں غیر قانونی کالونیاں بنانے کا دھندہ عروج پر‘گرین اور زرعی زمینوں پر بے شمار کالونیاں قائم ہو گئیں

جمعرات 9 دسمبر 2021 15:13

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2021ء) سانگلہ ہل میں غیر قانونی کالونیاں بنانے کا دھندہ عروج پرگرین اور زرعی زمینوں پر بے شمار کالونیاں قائم ہو گئیں عرصہ دراز سے غیر قانونی کالونیوں کو بنانے کا مزموم دھندہ عروج پر ہے لینڈ مافیا گرین اور زرعی زمینوں کو کم مالیت میں خرید کر اس کے پلاٹ کاٹ کر سادہ لوح اور شریف شہریوں کو فروخت کرکے بھاری رقم ہتھیا چکا ہے سانگلہ ہل کی نہر رکھ برانچ کے قریب گرین اکیس کنال اراضی پر بھی غیر منظور شدہ کالونی بنائی جا رہی ہے یہ کالونی نہ تو تحصیل ایڈمنسٹریشن سے منظور کرائی گئی ہے اور نہ ہی ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے کوئی این او سی لیا گیا ہے فرضی نقشہ بنا کر اور لوگوں کو سبزباغ دیکھا کر انکی جمع پونجی ہتھیا لی جاتی ہے گورنمنٹ کے قوائد و ضوابط کے مطابق گرین اور زرعی زمینوں پر کالونیاں بنانا غیر قانونی عمل ہے ان کالونیوں میں مسجد سکول پارک ڈسپینسری اور کھلی آب و ہوا کا بھی کوئی انتظام نہیں ہوتا اسی طرح تاریخی پہاڑی کے عقب میں بھی عروج کے نام سے غیرقانونی کالونی بنائی جارہی ہے لینڈ مافیا کو سیاسی لوگوں کی پشت پناہی حاصل ہے جس کے باعث وہ دھڑلے سے اپنا دھندہ جاری رکھے ہوئے ہیں یہ لوگ حکومت کو بھی ٹیکس چوری کی مد میں لاکھوں روپے کا ٹیکہ لگا رہے ہیں اور شرافت کا لبادہ اوڑھ کر دن رات لوگوں کو لوٹنے میں مصروف ہیں مقامی سماجی شخصیات نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ لینڈ مافیا کے خلاف سخت کاروائی کی جائے اور غیر قانونی کالونیوں کی تعمیر کو روکا جائے۔

متعلقہ عنوان :

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں