سانگلہ ہل تھانہ سٹی کی حدود میں منشیات فروشی کا دھندہ عروج پرپہنچ گیا

پیر 17 جنوری 2022 14:38

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2022ء) سانگلہ ہل تھانہ سٹی کی حدود میں منشیات فروشی کا دھندہ عروج پر ہے۔ انتظامیہ خاموش نظر آ رہی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سانگلہ ہل تھانہ سٹی کی حدود میں کئی ایئرپورٹ بن چکے ہیں منشیات سرعام فروخت ہو رہی ہے اور کوئی پوچھنے والا نہیں ہے جہاز اب سانگلہ ہل ریلویاسٹیشن کواٹرو دیگر جگہوں پر لینڈ کرنے لگے ہیں جہازوں کا ہر وقت رش رہتا ہے اور تھانہ سٹی کی حدود میں منشیات فروشوں نے اپنے پنجے گاڑھ لیے ہیں پولیس منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرنے کی بجائے ان کی پشت پناہی کرنے لگی ہے یہی وجہ ہے کہ سانگلہ ہل میں کبھی آپریشن نہیں ہوتا کیونکہ منتھلیاں زندہ آباد پیسوں کی چمک اثر انداز ہو جاتی ہے اہل علاقہ نے ڈی پی او ننکانہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے کہ ان منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کی جائے اور ان کو گرفتار کیا جائے تاکہ نوجوان نسل برباد ہونے سے بچ سکے اور عوام سکھ کا سانس لے سکے۔

متعلقہ عنوان :

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں