سانگلہ ہل منی پارکس میں شہری سیر و تفریح کی سہولیات سے محروم

بدھ 19 جنوری 2022 15:10

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2022ء) سانگلہ ہل منی پارکس میں شہری سیر و تفریح کی سہولیات سے محروم۔

(جاری ہے)

سانگلہ ہل شہر میںکینال روڈ پر شہریوں کو سیر و تفریح کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے کروڑوں روپیہ کی لاگت سے 15کے قریب منی پارکس بنائے گئے تھے جو اب مکمل طور پر ویران ہوچکے ہیں شہریوں کو سیر و تفریح کی بہترین سہولیات فراہم کرنا مقامی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہوتا ہے تاکہ شہریوں کی زندگیاںتندرست و توانا رہیں لیکن سانگلہ ہل میںکینال روڈکے ساتھ ساتھ شہریوں کی تفریح اور بچوں کی کھیل کود کیلئے بنائے گئے کروڑوں روپیہ کی لاگت سے منی پارکس مقامی انتظامیہ کی نا اہلی کی وجہ سے خستہ حالی کی طرف گامزن ہوچکے ہیںان منی پارکوں میں بچوں کیلئے لگائے گئے جھولے تک غائب ہو چکے ہیںیہاں تک کہ شہریوں کے بیٹھنے کیلئے بینچزز بھی ٹوٹ چکے ہیںاور ان پارکوں میں سایہ کیلئے سائبان بھی غائب ہیں شہریوں کیلئے پینے کا صاف پانی بھی میسر نہیں ہے پارکوں میں بڑی بڑی جھاڑیوں اور سر کنڈوں کا راج ہے اور صفائی ستھرائی کا انتظام دور دور تک دکھائی نہیں دیتا سانگلہ ہل کے شہریوں ،سماجی،فلاحی تنظیموں نے متعدد بار انتظامیہ کی توجہ ان منی پارکوں کی طرف دلوائی لیکن بے سود ان پارکس کی حالت زار جوں کی توں برقرار ہے شہریوں نے اپنے بچوں فیملی کے ہمراہ ان منی پارکس میں ا?نا بھی چھوڑ دیا ہے شہری ڈرتے ہیںکہ ان پارکوں کی جھاڑیوں سے کوئی موذی جانور ان کو نقصان نہ پہنچائے لیکن مقامی انتظامیہ کے کونوں پر بار بار توجہ دلانے کے باوجود جوں تک نہیں رینگتی سانگلہ ہل کیسماجی،فلاحی تنظیموں اور مذہبی حلقوں نے منی پاکس کی حالت زار پر فوری طور پر حکام بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ شہریوں کو کینا ل روڈکے ساتھ بنائے گئے ان منی پارکوں میں سیر و تفریح کے بہترین مواقع میسر ہوسکیں۔

متعلقہ عنوان :

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں