سانگلہ ہل گٹکا،سپاری،،رتن ودیگر نشیلی اشیاء نوجوان نسل کی فیورٹ غذا بن گئیں

بدھ 19 جنوری 2022 15:10

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2022ء) سانگلہ ہل گٹکا،سپاری،،رتن ودیگر نشیلی اشیاء نوجوان نسل کی فیورٹ غذا بن گئیں۔شہر بھر کے کولڈ کارنر و دیگر دوکاندار بچوں و نوجوانوں کو نشہ بیچنے میں نمبر ون کی دوڑ میں مصروف۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ سانگلہ ہل کے کریانہ و پان شاپس پر گٹکا،سپاری،،رتن ودیگر نشیلی اشیاء کی سرعام فروخت ہونے سے جہاں پر بچے و نوجوان اس لت میںمبتلا ہو کر نشئی جہاز بننے کی جانب پہلا قدم رکھ چکے ہیںوہیں پر قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی لمبی تان کر سو رہے ہیں اس سلسلہ میں شہریوں نے میڈیا کو بتایا کہ کولڈ کارنو و دیگر دوکانداروں سے باا?سانی گٹکا،سپاری ،رتن و دیگر نشیلی اشیائ دستیاب ہونے سے جہاں پر بچے و نوجوان اس لت میں مبتلا ہوکر نہ صرف اپنی جوانی برباد کر رہے ہیں بلکہ تعلیم سے بھی ہاتھ دھو کر چوری چکاری کے چکروں میں پڑچکے ہیں جبکہ سکول و کالج کے قریب بنے کولڈ کارنر نشیلی اشیاء فروخت کرنے کیلئے سکول و کالج کے طلبائ اور کم عم بچوں کو دوکانداری چمکانے کی خاطر ادھار پر نشیلی اشیائ فروخت کرتے دکھائی دیتے ہیں شہریوں نے حکام بالا سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں