لیاقت بلوچ کی ڈاکٹر اسامہ رضی کے والد کی عیادت

ہفتہ 22 ستمبر 2018 21:13

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2018ء) جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری لیاقت بلوچ نے مقامی ہسپتال پہنچ کر جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیرڈاکٹر اُسامہ رضی کے زیر علاج والد رضی خان کی عیادت کی، وہ کچھ دیر ان کے ہمراہ رہے اور ان کی جلد ومکمل صحتیابی کی دعاکی، لیاقت بلوچ نے ڈاکٹر اُسامہ رضی سے والدہ کی وفات پر بھی تعزیت کی، اس موقع پر امیر کراچی حافظ نعیم الرحمن، ناظم شعبہ تنظیم محمدمسلم، راشد قریشی اور مجاہد چنا بھی موجود تھے۔

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں