قومی اسمبلی اجلاس، وقفہ سوالات کے دوران صرف دو سوالات ،ایک کا بھی جواب نہیں دیا گیا

پیر 24 ستمبر 2018 17:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2018ء) قومی اسمبلی کے دوسرے اجلاس کے پہلے روز وقفہ سوالات میں صرف دو سوالات تھے جو وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات سے متعلق تھے یہ دونوں سوالات تحریک انصاف کے رکن ریاض فتیانہ کے تھے جن میں سے وزارت کی طرف سے ایک سوال کا تحریری جواب نہیں دیا گیا تھاجبکہ ریاض فتیانہ بھی ایوان میں موجود نہیں تھے اس پر پیپلزپارٹی کے سید نوید قمر نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ آج پہلے دن صرف دو سوالات تھے جن میں سے ایک سوال کا جواب نہیں آیا یہ درست عمل نہیں ہے اجلاس کے صدر نشین ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے پارلیمانی سیکرٹری وزارت منصوبہ بندی کو سید نوید قمر کے اعتراض کا جواب دینے کی ہدایت کی جس پر پارلیمانی سیکرٹری کنول شوزب نے کہا کہ اگلی باری کے دن سوال کا جواب دے دیا جائے گا ۔

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں