ننکانہ صاحب ،ْپولیس نے معذور لڑکی سے زیادتی کے الزام میں 2 ریسکیو اہلکاروں کو گرفتار کرلیا۔

اتوار 28 اکتوبر 2018 15:00

ننکانہ صاحب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2018ء) ننکانہ صاحب میں ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے 15 سالہ ذہنی معذور لڑکی کے ساتھ ریسکیو گاڑی میں ہی مبینہ طور پر زیادتی کی۔ شک ہونے پر اہل علاقہ جمع ہوئے تو ریسکیو اہلکار گاڑی بھگالے گئے۔ متاثرہ لڑکی کے والد نے کہا کہ ریسکیو اہلکار متاثرہ لڑکی کو ننکانہ روڈ پر شوگر ملز کے پاس پھینک کر فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

ترجمان ضلعی پولیس کے مطابق لڑکی کے والد کی شکایت پر فوری کارروائی کی گئی اور تھانہ سٹی ننکانہ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق مقدمے میں انصاف کے تمام تقاضے پورے کئے جائیں گے۔ریسکیو 1122 کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر اکرم پنوار نے بتایا کہ ملوث اہلکاروں کو معطل کرکے واقعہ کی تحقیقات کے لئے اعلیٰ سطحی کمیٹی بھی بنا دی گئی ہے ،ْجرم ثابت ہونے پر ملزمان کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں