فیصل آباد میں ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی تشکیل نو کردی گئی

بدھ 26 دسمبر 2018 20:03

فیصل آباد ، (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2018ء) ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کی تشکیل نو کی گئی ہے جس کے چیئرمین ڈپٹی کمشنر ہونگے۔سرکاری ممبران میں سی پی او،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت(توسیع)،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر،اسسٹنٹ کمشنرز،ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر،ڈائریکٹر لیبر(ایسٹ اینڈ ویسٹ)،ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن،ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر،ڈسٹرکٹ آفیسر فوڈ سیکورٹی،ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی،ڈی او انڈسٹریز،اسسٹنٹ ڈائریکٹر کنزیومرپروٹیکشن کونسل،چیئرمین/سیکرٹریز مارکیٹ کمیٹی،ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر،چیف آفیسرز میونسپل کارپوریشن،ضلع کونسل،تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس شامل ہیں جبکہ ایکسٹرااسسٹنٹ ڈائریکٹر زرعی مارکیٹنگ کمیٹی کے سیکرٹری ہونگے۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق غیر سرکاری ممبران میں صدر چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری،صدرنیو غلہ منڈی،صدر شوگر لنکرز ایسوسی ایشن،چیئرمین فلورملز ایسوسی ایشن،صدر گھی ملزمینوفیکچر،صدر فروٹ وسبزی منڈی سدھار،بیکرز ایسوسی ایشن کے چوہدری ولی محمد،کنزیومر ایسوسی ایشن سے امجد حسین،صدر/جنرل سیکرٹری مرکزی انجمن تاجراں رٹیل کریانہ مرچنٹس ایسوسی ایشن،صدر/جنرل سیکرٹری مرکزی انجمن تاجراں اینڈ جنرل سٹورز،صدر انجمن تاجراں ٹریڈرزونگ،چک جھمرہ،جڑانوالہ،سمندری،تاندلیانوالہ کے انجمن تاجراں کے صدور،پولٹری ایسوسی ایشن کے حاجی نجم،مٹن وبیف ایسوسی ایشن کے حامد بیدہ،حاجی ریاض احمد،ملک محمدندیم اصغر،مولانا محمدنعیم،ڈاکٹر رانا تنویر حسین،فرمان علی،ملک ظفراقبال ایڈووکیٹ اوررضوان خادم شامل ہیں۔

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں